نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیل کود کے کابینی وزیرجناب کرن رجیجونے 17سال سے کم عمرکی خواتین کی فٹبال ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور 2020عالمی کپ کے منسوخ ہونے کے باوجود مستقبل کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی
Posted On:
01 DEC 2020 8:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر: کھیل کود کے کابینی وزیرجناب کرن رجیجونے 17سال سے کم عمرکی خواتین کی فٹبال ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور کوروناوائرس کی وباکے باعث اس سال 2020عالمی کپ کے منسوخ ہونے کے باوجود مستقبل کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اورانھیں مستقبل کے لئے بہترتیاری کرنے کے لئے ہمت بڑھائی ۔ جناب رجیجونے ورچوول ویبنارکے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں سے ہندوستانی یو-17فٹبال ٹیم کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس میٹنگ میں اے آئی ایف ایف کے صدررکن پروفل پٹیل ، یو-17ٹیم کے ہیڈکوچ ، تھامس ڈینربی اورہندوستان کی کھیل کی اتھارٹی کے ڈی جی سندیپ پردھان بھی موجود تھے ۔
خواتین کی یو-17عالمی کپ اس سال ہوناتھا جس کی میزبانی ہندوستان کو کرنی تھی ، لیکن کوروناوائرس وباء کے باعث اسے ملتوی کردیاگیااور اب اسے فروری -مارچ 2021میں منعقد کیاجائے گا۔ ظاہرہے کہ اس کی وجہ یہ ٹورنامنٹ منسوخ ہوگیا اوراب 2022میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی ہندوستان کرے گا۔ یہ ایسی کچھ کھلاڑیوں کے لئے باعث زک ثابت ہوگا جن کی عمر 2022عالمی کپ سے پہلے 17سال سے زیادہ ہوجائے گی ، لہذا وہ اس ٹورنامنٹ کے لئے نااہل ہوجائیں گے ۔ البتہ شری رجیجونے ان سے پرامیدرہنے کوکہااورزوردیاکہ وہ یو-20عالمی کپ اور یو-20اے ایف سی ایشین کپ کے لئے تیاری شروع کریں ۔ یہ دونو ں کپ 2022میں منعقد ہوں گے ۔
کھیل کود کے مرکزی جناب رجیجونے کہا‘‘حالانکہ یو-17کے کھلاڑی ناامید ی کا شکارہیں البتہ انھیں اپنی توانائی اور جذبے کو بلند رکھنا چاہیئے ۔ ان کی زندگی کا ابھی آغاز ہواہے اوریہ ان کاقصورنہیں کہ اس سال عالمی کپ منعقد نہیں ہورہا۔ میں اے آئی ایف ایف کا یہ یقین دہانی کرانے کے لئے شکریہ اداکرتاہوں کہ ہندوستان 2022کے لئے بدستورمیزبان رہے گا۔ مجھے اس بات پرافسوس ہے کہ موجودہ ٹیم کی کچھ ارکان کو عمرکے باعث 2022کا عالمی کپ کھیلنے کاموقع نہیں مل پائے گا لیکن انھیں فکرکرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ انھیں یو-20عالمی کپ کھیلنے کا موقع حاصل ہوگااور اس طرح وہ سینئرٹیم میں اپنے داخلے کی راہ ہموارکریں گے ۔ میں بہت زیادہ پراعتماد ہوں کہ خواتین کی فٹبال کی ٹیم سینئر ورلڈکپ کے لئے جلدہی کوالیفائی کرے گی ۔ ہندوستان فٹبال کو فروغ دینے کے لئے سب کچھ کرے گا۔ ’’
اے آئی ایف ایف کے صدرپروفل پٹیل نے ،اس سال نہ ہونےوالے عالمی کپ کے بارے میں ناامید ہونے کے باوجود اس امید کااظہارکیاکہ 2022کاکپ منعقد ہوگا۔انھوں نے 2026ایشین گیمس اور2027عالمی کپ کے لئے ایک مشعل راہ کے بارے میں بھی پرامیدی کااظہارکیا۔
‘‘بہت زیادہ افسوس ہے کہ اس سال عالمی کپ نہیں ہورہاہے حالانکہ سرکارنے ہماری بہت زیادہ مدد کی ہے ۔ تمام کھلاڑی ہماری توقعات سے زیادہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے لئے تیارتھے ۔نوجوان لڑکیوں کو امید کادامن نہیں چھوڑنا چاہیئے کیونکہ انھیں کئی اورمواقع بھی حاصل ہوں گے ۔جو کھلاڑی یو-17ٹیم کاحصہ ہیں ، انھیں یو-20ٹیم میں بھیجاجائے گا۔ ہمارا طویل مدتی نظریہ ہے کہ اس ٹیم میں سے بڑے پیمانے پرکھلاڑی 2026ایشیائی گیمس اور2027عالمی کپ کے انعقاد کے وقت تک تیارہوجائیں گی ۔ ’’جناب پٹیل نے مزید کہاکہ تربیتی کیمپوں کے دوبارہ شروع ہونے پراے آئی ایف ایف اس بات کویقینی بنائے گاکہ طویل مدتی اندرون ملک کیمپ اوردوستانہ مقابلے نیز اندرون ملک مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔
خواتین کی یو-17ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے کہا‘‘یہ ایک شاندارٹیم اورانھیں اس ٹورنامنٹ کے لئے بہت زیادہ سخت تربیت دی گئی تھی ۔ اس ٹیم نے مختلف ٹورنامنٹوں اورنمائشی کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا اظہارکیاہے اورجب ہم نے مارچ میں کیمپ ختم کیاتو بہت اچھے آثارسامنے تھے ۔ مجھے امیدہے کہ کیمپ جلد ہی دوبارہ شروع ہوگا اورکھلاڑیوں کو پتہ چلے گا کہ وہ 2022کے عالمی کپ کے لئے تیاری کریں ۔ میراایسا خیال ہے کہ ہم 2022کے عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
کھلاڑیوں نے کھیل کود کے مرکزی وزیر کا وقت دینے کے لئے اوران کے ساتھ معلومات ساجھا نیز2020کے ٹورنامنٹ کے منسوخ ہونے کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے شکریہ اداکیا۔ گول کیپر انجلی برکے نے کہا‘‘مجھے افسوس تھاکہ یو-17عالمی کپ منسوخ ہوگیاہے ۔ ہم یو-20اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائی کرنے کے بارے میں پرامید ہیں اور ہم بہترین نتائج فراہم کرنے کے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ مرکزی وزیرکھیل کو د کا شکریہ کہ انھوں نے اپنا روڈ میپ ہمارے ساتھ ساجھا کیا۔’’مڈفیلڈرکھلاڑی اویکانے کہا‘‘میں 2020عالمی کپ کی منسوخی سے بہت متاثرہوں لیکن ہم 2022میں عالمی کپ کھیلنے کے لئے بہت پرامید ہیں ۔ لاک ڈاون کے درمیان ہمارے خدماتی عملے نے ہماری بہت اچھی طرح دیکھ بھال کی ۔ ہم باقاعدگی کے ساتھ اپنے کوچ اورفٹنس تربیت کاروں کو اپنی رپورٹیں فراہم کررہے ہیں ۔
****************
( م ن ۔ اع ۔ ع آ)
U-7722
(Release ID: 1677621)
Visitor Counter : 112