بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ،ریویگو  سروسز پرائیویٹ  لمیٹڈ  ( ریویگو   )  کو، لازمی طورپر قابل تبدیل  ترجیحی  شئیروں   کے  سبسکرپشن کرکے ،  اسپرنگ  کینٹر  انویسمنٹ لمیٹڈ  ( ایس سی آئی  ایل )  کے ذریعہ   حاصل کرنے  کو منظوری دے دی ہے۔

Posted On: 01 DEC 2020 1:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01 دسمبر 2020 ۔ہندوستان کے کمپٹیشن کمیشن (سی سی آئی )  نے  کمپٹیشن قانون 2002  کی دفعہ 31(1)  کے تحت  ، ریویگو  سروسز پرائیویٹ  لمیٹڈ  ( ریویگو   )  کو، لازمی طورپر قابل تبدیل  ترجیحی  شئیروں   کے  سبسکرپشن کرکے ،  اسپرنگ  کینٹر  انویسمنٹ لمیٹڈ  ( ایس سی آئی  ایل )  کے ذریعہ   حاصل کرنے  کو منظوری دے دی ہے۔

        ایس سی آئی ایل  ایک سرمایہ کاری کی ہولڈنگ کمپنی ہے جو  ماریشس کے قوانین کے تحت  بنائی گئی ہے او ر جو  ہندوستان میں  کوئی جسمانی وجود نہیں رکھتی ۔اس کے  شئیر ہولڈرس   بعض  نجی  اکیوٹی فنڈز ہیں  ، جن کا انتظام وار برگ   پنکس   ایل ایل سی  ( واربرگ  )  کرتا  ہے۔

        واربرگ  ارکان  کی ملکیت  والی ایک  پرائیویٹ اکویٹی فرم ہے کس کا صدر دفتر امریکہ کے شہر نیویارک میں ہے اور یہ کمپنی  بعض  پرائیویٹ اکیوٹی فنڈز  کے  منیجر کے طوپر کرتی ہے۔ پرائیویٹ اکیوٹی فنڈ کے زیر ملکیت   پورٹ فولیو کمپنیاں بہت سارے شعبوںمیں   فعال ہیں ۔ ان  شعبوں میں  توانائی ، مالیاتی خدمات  ، صحت دیکھ بھال ، ادویہ ،  عام بیمہ  ،  صارف ،  صنعتی اور کاروباری خدمات  ، ٹکنالوجی ، ذرائع ابلاغ  اور ٹیلی مواصلات شامل ہیں۔

        ریویگو  ایک  ٹکنالوجی   کی بنیادوں پر کام  کرنے والی  لوجسٹک کمپنی ہے جو  ٹرکوں  کی صنعت سے وابستہ ہے ۔ یہ  ایک  اختراعی  ’ ڈرائیور پر انحصار  ‘  موڈل  استعمال کرتی ہے، جس کے باعث  ان کے ٹرک  صنعت کے اوسط کے مقابلے میں  تیز رفتار کے ساتھ زیادہ فاصلہ  طے کرتے ہیں۔اس کی فُل اسٹیک  لوجسٹک  کی پیشکشوں  میں  انحصاری  پر مبنی  ٹرکنگ  اور  سازوسامان کو مارکیٹ تک پہنچانا شامل ہے۔ یہ بڑی تعداد میں نقل وحمل سے وابستہ لوگوں کو  اور  فلٹ آپریٹروں  کو   اپنے فلیٹ کو  آپٹومائز کرنے    کے لئے بااختیار بناتی ہے اور انہیں   زیادہ سے زیادہ نتائج  حاصل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے نیز   سامان  کی نقل وحمل کے  ایکو نظام کو مکمل طور پر ڈجیٹل او ر شفاف بناتے ہوئے  ایک مثبت   نتیجہ حاصل کرنے  کا مقصدفراہم کرتی ہے۔

        سی سی آئی  کا تفصیلی آرڈر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا ع- رم)

U-7704



(Release ID: 1677349) Visitor Counter : 173