بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کی وئی آئی سی کو مہاجر مزدوروں سے پہلی آمدنی ہوئی؛ آئندہ مہینوں میں زیادہ پیداوار کی امید

Posted On: 30 NOV 2020 3:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 نومبر 2020/ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعہ  کووڈ-19 وبا  کو دیکھتے ہوئے  اٹھائے گئے سیلف سسٹینگلٹی یعنی  خود پائیداری یا استحکام  اقدام کے  اچھے نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔  مصیبت میں پھنسے مہاجر لوگ  اگست ماہ میں   اترپردیش میں کے وی آئی کے شہد مشن  میں شامل ہوئے۔ مزدوروں نے پہلی شہد   پیداوار کا  فائدہ اٹھایا ہے۔ امید ہے کہ  دسمبر سے  مارچ مہینے میں پیداوار بڑھے  گی۔

 مغربی اترپردیش کے  مظفر نگر  ضلع میں پانچ  مہاجر مزدوروں نے  شہد کی مکھی کے پانچ بکسوں سے   253 کلو گرام شہد نکالا۔ یہ بکسے اسی سال 25 اگست کو انہیں دیئے  گئے تھے۔خام شہد  200 روپے فی کلو کی اوسط سے  بکتا ہے اور  اس شرح سے  مہاجر  مزدور وں کو  تقریباً 50 ہزار  روپے  حاصل ہونے کی امید ہے۔  اس کا مطلب ہر مستفدین کو دس ہزار روپے کی   اوسط آمدنی۔ اس میدان میں  کے وی آئی سی کی تربیت کے بعد  70 مہاجر مزدوروں کو  شہد کی مکھیوں کے 700 بکسے دیئے گئے تھے۔ شہد کی مکھی کے   بقیہ بکسوں میں سے آنے والے دنوں میں شہد نکالا جائے گا۔

 دسمبر سے مارچ مہینے میں  شہد کی مکھیوں   کے ان بکسوں سے کم سے ےکم 5 گنا   شہد  حاصل ہوگا کیونکہ سیزن کے دوران   یکولیپٹس اور سرسوں کی فصل اپنے عروج پر ہوگی۔ ان میں سے    فی بکسے سے   پیک سیزن میں  25 کلو گرام شہد نکلے گا۔   شہدکی مکھی  پالنے والے  اپنے بکسوں کو ہریانہ،  راجستھان اور  مشرقی اترپردیش بیچنے میں اہل ہوں گے۔ ان علاقوں میں   شہد کی مکھیوں کو   کافی پراگ   اور نیکٹر ملیں گے۔  ان کا استعمال  شہد  پیدا وار میں ہوگا۔

کے وی آئی کے سربراہ  جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ  مہاجر مزدوروں کو  اپنی جڑوں سے جڑنے اور خود روزگار  حاصل کرتے دیکھنے میں خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آتم نربھر بھارت مہم کے حصے کے طور پر  شہد مشن کے ساتھ دیگر شہروں  سے اپنے گھر چلے گئے مزدوروں  کو اس کام میں لگایا گیا۔ مزدور محض تین مہینے میں اپنے بل بوتے پر اپنی گذر بسر کمار رہے ہیں۔  جناب سکسینہ نے کہا کہ  آنے والے مہینے میں شہد کی پیداوار اور مزدوروں کی آمدنی  کئی گنا  بڑھے گی۔

مستفدین نے  حمایت اور امداد کے لئے کے وی آئی سی کا شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ کمیشن نے  ہمیں شہد کی مکھیوں کی پروری سے کام  کی تلاش میں   دیگر شہروں میں جائے بغیر  اپنی گذر بسر  حاصل کرنے میں  اہل بنایا ہے ۔ سہارن پور ضلع میں کے وی آئی سی  کے    شہد کی  مکھی  پالنے والے  امت کمار نے کہا ’ میں وزیراعظم  جناب نریندر مودی کا  شکریہ ادا کرتا ہوں  کہ آتم نربھر بھارت کے لئے ان کی وژن سے ہمارے لئے  مقامی روزگار    پیدا ہوا ہے۔  ہم پانچ   مزدوروں کو  تین مہینوں میں ہی 50 شہد کی مکھیوں کے بکسے ملے۔ ان میں سے 25  کلو گرام شہد نکالا گیا۔

وزیراعظم  کے آتم نربھر بھارت  اپیل کو دیکھتے ہوئے  کے وی آئی سی نے  اترپردیش   اور  بہار میں سینکڑوں   مہاجر مزدوروں کو  شہد مشن، کمہار بااختیار بنانے کی اسکیم اور  ڈگنٹی پروجیکٹ میں شامل کیا۔  انہیں ضروری آلات  اور اوزار تقسیم کئے جانے کے علاوہ کے وی آئی سی نے  نئی  شہد کی مکھی پالنے والوں کو   تعاون دینے کے لئے  تکنیکی  تربیت بھی دی۔

 

 

 

 

م ن۔ ش ت۔ج



(Release ID: 1677288) Visitor Counter : 172