نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
تیرانداز کپل، کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹیو پائے گئے، لیکن فی الحال ان میں کورونا کے علامات نہیں ہیں
Posted On:
30 NOV 2020 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی:30 نومبر، 2020:تیرانداز کپل کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں، ابھی وہ آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ پُنے میں جاری قومی تیر اندازی کیمپ کاحصہ ہیں۔ حالانکہ ان میں ابھی کورونا کے کوئی علامات نہیں نظر آرہے ہیں۔ ابھی وہ طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
کپل 18 دنوں کی چھٹی پر تھے، چھٹی کے بعد کیمپ میں پہنچنے کے بعد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ذریعے قائم کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پی) کے مطابق ان کی جانچ کی گئی۔ اس سے پہلے انہیں کوارنٹائن میں رکھا گیا تھا اور وہ کیمپ میں رہنے والے کسی دیگر کھلاڑی کے رابطے میں نہیں آئے تھے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 7684
(Release ID: 1677173)
Visitor Counter : 136