نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مشن اولمپک سیل نے امریکہ میں بجرنگ پونیا کی ایک مہینے کے تربیتی کیمپ کو منظوری دی

Posted On: 28 NOV 2020 6:55PM by PIB Delhi

پہلوان بجرنگ پونیا کے لئے امریکہ میں ایک مہینے کے تربیتی پروگرام کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ 26 نومبر 2020 کو 50 ویں مشن اولمپک سیل کی میٹنگ میں کیاگیا۔ یہ کیمپ لگ بھگ 14 لاکھ روپے کے خرچ سے امریکہ کے میشی گن کلیف کین ریسلنگ کلب میں 4 دسمبر 2020 سے 3 جنوری 2021 تک لگے گا۔

پہلوان بجرنگ پونیا جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد تربیتی کیمپوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایس اے آئی سونی پت سینٹر میں زیر تربیت ہیں، اپنے کوچ ایمزارئیوز بینٹی نڈس اور فیزو دھننجے کے ساتھ امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔وہ ہیڈ کوچ اور دو بار کے اولمپک چمپئن سرگئی بیلوگ لازو کی نگرانی میں چوٹی کے عالمی پہلوان کےساتھ تربیت حاصل کریں گے۔

بجرنگ پہلے ہی 2019 کی عالمی چمپئن شپ میں کوٹہ حاصل کرنے کے بعد ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی حاصل کرچکے ہیں۔

.................

 

 

 

      م ن، ح ا، ع ر

28-11-2020

U-7665


(Release ID: 1676922) Visitor Counter : 118