صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند آرمی گارڈ بٹالین کی باقاعدہ تبدیلی کی تقریب کے گواہ بنے

Posted On: 28 NOV 2020 1:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28 نومبر، 2020:صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند آج  (28 نومبر 2020) راشٹرپتی بھون میں تعینات آرمی گارڈ بٹالین کی باقاعدہ تبدیلی کی تقریب کے گواہ بنے۔ جس میں سریمونیل آرمی گارڈ بٹالین کے طور پر اپنے ساڑھے تین سال کی میعاد مکمل ہونے پر فرسٹ گورکھا رائفلز کی پانچویں بٹالین نے سکھ رجمنٹ کی چھٹی بٹالین کو چارج سونپ دیا۔

آرمی کی مختلف انفینٹری اکائیاں باری باری راشٹرپتی بھون میں سریمونیل آرمی گارڈ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آرمی گارڈ بٹالین راشٹرپتی بھون میں سریمونیل گارڈ کےفرائض انجام دینے کے علاوہ معزز شخصیات کیلئے گارڈ آف آنر،یوم جمہوریہ پریڈ، یوم آزادی پریڈ، بیٹنگ دی ریٹریٹ سریمنی جیسے اہم متعدد تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔

فرسٹ گورکھا رائفلز کی پانچویں بٹالین اور سکھ رجمنٹ کی چھٹی بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر دن میں بعد میں صدر جمہوریہ سے ملیں گے۔ صدر جمہوریہ رخصت پذیر بٹالین فرسٹ گورکھا رائفلزکی پانچویں بٹالین کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

آرمی گارڈ کا پروفائل پی ڈی ایف پر دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7655



(Release ID: 1676797) Visitor Counter : 181