سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

موٹر گاڑی مالک کے طور پر نامزد فرد کے رجسٹریشن سے متعلق   اعلان شدہ قواعد پر عوامی تجاویز مطلوب

Posted On: 27 NOV 2020 11:10AM by PIB Delhi

وزارت سڑک ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ  نے ،سینٹرل موٹر وہیکل قانون 1989 میں ترمیم کی تجویز پر  عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرس سے  رائے و مشورے طلب کئے ہیں۔  اس ترمیم کا مقصد گاڑی مالک کو اس بات کا اہل بنانا ہے کہ وہ کسی فرد کو نامزد  (آر سی میں نامزدگی) کرسکے۔  26 نومبر 2020 کو وزارت کی جانب سے  توٹیفیکیشن کے مسودے کو جی ایس آر 739 (ای) کو مشتہر کیا گیا ہے۔

گاڑی کے رجسٹریشن کے وقت نامزدگی کی سہولت کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے گاڑی مالک کی موت کی صورت میں نامزد فرد کے نام موٹر گاڑی کو رجسٹر کرانے/ منتقل کرانے میں مدد ملے گی۔ یہ عمل ابھی تک بہت مشکل ہے ور پورے ملک میں یکساں نہیں ہے۔

سینٹرل موٹر وہیکل ایکٹ، 1989 میں مجوزہ ترامیم ہیں:

(اے)   ضابطہ 47، موٹر گاڑی کے رجسٹریشن کے لئے درخواست: اس میں ایک اضافی  ضمنی شق شامل کرنے کی تجویز ہے۔ جس میں  نامزد کئے جانے والے فرد کا شناختی ثبوت، اگر کوئی ہو، جوڑا جائے گا تاکہ گاڑی مالک کی موت ہوجانے کی صورت میں موٹر گاڑی کا قانونی وارث  نامزد کرنے کے لئے مالک کو اہل بنایا جائے۔

(بی)    ضابطہ 55، ملکیت کی منتقلی: ضمنی ضابطہ (2) میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ایک اضافی  شق شامل کرتے ہوئے’  نامزد کئے جانے والے شخص  کا شناختی ثبوت، اگر کوئی ہو‘ جوڑا جائے  تاکہ گاڑی مالک کی موت ہوجانے کی صورت میں  نامزد شخص کو  قانونی وارث نامزد کرنے میں  اہل ہو۔

(سی)   ضابطہ 56، موت واقع ہوجانے کی صورت میں ملکیت کی منتقلی:  قانونی طور پر رجسٹرڈ گاڑی مالک  کی جانب سے کسی  مخصوص شخص کے  نامزد ہونے کی وضاحت نہ ہونے کے معاملے میں قانونی وارث  کو  گاڑی منتقل کئے جانے سے متعلق ضمنی ضابطہ (2) میں تجویز  ہے کہ ایک ضمنی شق کو شامل کرتے ہوئے ’نامزد شخص کا شناختی ثبوت، اگر کوئی ہو‘ جوڑا جائے گا تاکہ گاڑی مالک کسی شخص کو نامزد کرنے کا اہل ہو۔

(ڈی)    ایک نیا ضمنی ضابطہ شامل کرنے کی تجویز ہے۔ اس ضابطے کے مطابق  اگر نامز شخص کی پہلے ہی وضاحت کی گئی تو گاڑی کی منتقلی نامزد شخص کے نام کی جائے گی اور نامزد شخص کے ذریعے رجسٹر اتھارٹی کو مطلع کرتے ہوئے  پورٹل پر موت کا سرٹیفکٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا اور اپنے نام سے رجسٹریشن کے لئے درخواست دینی ہوگی۔اگر آدھا رکی توثیق نامزد شخص کے ذریعے   کی جاتی ہے تو پورٹل فیس لیس ہوگا۔ طلاق، ملکیت کی تقسیم، فروختگی کے بغیر املاک کی منتقلی کی مخصوص صورتحال کو  ہنگامی صورتحال مانتے ہوئے  رجسٹریشن میں تبدیلی کی تجویز ہے۔ اس طرح کی نامزدگیاں متفقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)  کی پیروی کرتی ہیں۔

(ای)  ضابطہ 57،  عوامی نیلامی   میں خریدی گئی گاڑیوں کے معاملے میں ملکیت منتقلی:  موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے درخواست سے متعلق ضمنی ضابطہ (1) میں یک اضافی ضمنی شق شامل کرتے ہوئے ’نامزد شخص کا شناختی ثبوت، اگر کوئی ہو‘  شامل کیا جائے گا تاکہ مالک کی موت ہوجانے کی صورت میں کسی شخص کو نامز کرنے کے لئے اہل ہو۔

(ایف) فارم 20، فارم 23 اے، 24، 30، 31 ور 32 میں ترمیم کی تجویز ہے۔ اس کا مقصد نامز شخص کی تفصیلات کو شامل کرنا ہے اور نامزد شخص کی تفصیل شامل کرنے کے سلسلے میں  رجسٹرڈ مالک  کے اعلامیہ کو شامل کرنا ہے۔

ایس ڈی ایم / ڈی ایم/ ٹربیونل/ قابل قدر عدالت کے ذریعے جاری سرٹیفکٹس/ احکامات کا استعمال  شہری دوستانہ خدمات کی سہولت کے لئے کی جاسکتا ہے۔

ضابطوں کے اس مسودے میں اگر کچھ اعتراضات اور  تجاویز  ہیں تو نوٹیفیکیشن  جاری ہونے کے 30 دنوں کے اندر انہیں ڈائرکٹر  (ایم وی ایل) ، ای میل، director-morth[at]gov[dot]inوزارت سڑک ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ ، ٹرانسپورٹ  بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی 110001کو بھیجی جاسکتی ہیں۔

*****

م ن۔ ن ر  (28.11.20)

U NO:7642

 



(Release ID: 1676749) Visitor Counter : 162