سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مشترکہ نقل و حرکت کو ضابطہ بند کرنے اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ نیز آلودگی کو کم کرنے کیلئے موٹر وہیکل ایگریگیٹر رہنما خطوط جاری
Posted On:
27 NOV 2020 1:21PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ 2019 کی ضروریات اور تدارکات کے مطابق موٹر وہیکل ایگریگیٹر رہنما خطوط 2020 جاری کئے ہیں جو موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی ترمیم شدہ دفعہ 93 کے مطابق ہے۔
ان رہنما خطوط کو جاری کرنے کا مقصد:
- مشترکہ نقل و حرکت کو ضابطہ بند کرنا اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ و آلودگی کو کم کرنا۔ موٹر وہیکل ایکٹ 1988 میں ’’ایگریگیٹر‘‘ اصطلاح کی تعریف کو شامل کرنے کے لئے موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2019 لایا گیا ہے۔
- ترمیم سے پہلے ایگریگیٹر کا ضابطہ دستیاب نہیں تھا۔
- تجارت، صارف کا تحفظ اور ڈرائیوروں کی بہبود میں آسانی فراہم کرنا۔
رہنما خطوط درج ذیل چیزیں فراہم ہوتی ہیں:
- ریاستی حکومتوں کے ذریعے جاری کی گیا لائسنس، ایگریگیٹر کو تجارت کرنے کی اجازت دینے کے لئے لازمی شرط ہے۔
- ایگریگیٹر کو منظم کرنے کیلئے ، ریاستی حکومتیں مرکزی حکومت کے مخصوص رہنمااصول پر عمل پیرا ہوسکتی ہیں۔
- لائسنس کی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے قانون کی شق 93 کے تحت جرمانہ طے کرتا ہے۔
- یہ رہنما خطوط ریاستی حکومتوں کے ذریعے ایگریگیٹرس کے لئے ایک منظم ڈھانچہ قائم کرتا ہے تا کہ اس امر کو یقینی بنایاجاسکے کہ ایگریگیٹر اپنی انجام دی گئی کارروائیوں کے لئے جوابدہ اور ذمہ دار ہو۔
- تجارت کو ایگریگیٹرس کے ذریعے فراہم کردہ خدمات کی صورت میں بھی مانا جائے گا جو روزگار کی فراہمی اورمفاد عامہ عوامی رابطے کی سہولیات کی خدمات کم سے کم قیمت پرفراہم کرنا ہے۔
- یہ عوامی ٹرانسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے، ایندھن کی کھپت میں کمی کے نتیجے میں درآمد بل کو کم کرنے اور موٹر آلودگی کو کم کرکے انسانی صحت کو کم سے کم نقصان کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو اپنا مقصد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
- وزارت نے ایس او نمبر 5333 (ای) مورخہ 18 اکتوبر 2018 کو جاری اس نوٹیفیکیشن کے تحت ایتھنال یا میتھنال سے چلنے والی موٹر گاڑیوں اور الیکٹرانک موٹر گاڑیوں کو پر مٹ کی ضروریات سے مستثنیٰ رکھا ہے ، تاکہ ریاستی حکومتیں ایسی موٹر گاڑیوں کو چلانے کی سہولت مہیا کراسکیں۔
مجوزہ رہنما خطوط یقینی بناتے ہیں:
- ایگریگیٹس کو ضابطہ بند کرنا،
- کسی فرد کے ایگریگیٹر بننے کے لئے اہلیت/ قابلیت کی شرائط
- موٹر گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے لئے تعمیل کی شرائط
- ایگریگیٹر ایپ اور ویب سائٹ کے سلسلے میں تعمیل کی شرائط
- کرایہ ضابطوں کا طریقہ
- ڈرائیوروں کی بہبود
- شہریوں کیلئے پیرامیٹرز اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے
- ذاتی کاروں میں پولنگ اور رائیڈ شئیرنگ جیسی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے
- لائسنس فیس/ سیکیورٹی ڈپازٹ اور ریاستی حکومتوں کے اختیارات
وزارت نے ایک اطلاع کے ذریعے آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوان رہنما خطوط کو نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔
*****
م ن۔ ن ر (28.11.20)
U NO:7640
(Release ID: 1676748)
Visitor Counter : 300