پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمانی امور کی وزارت کی یوم آئین کے موقع پر تقریبات


‘‘بنیادی اصولوں اور آئین کی اقدار –قانون ساز ، عدلیہ اور ایگزیکٹیو کے مابین ایک تذاکرہ’’ پرایک ویبنار کا انعقاد

Posted On: 26 NOV 2020 7:46PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت نے،ہندوستان کے آئین کو اختیار کرنے کومنانے کے لئے آج یوم آئین کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا۔

اس موقع پرصدر جمہوریہ ہند کی قیادت کے تحت وزارت کے افسران اور حکام کے ذریعے  ہندوستانی آئین کے سرنامہ کو پڑھا گیا۔ سرنامہ کو پڑھنے کے بعد بنیادی فرائض اور سووچھتا سے متعلق ذاتی عہدبھی کیا گیا۔

 

003.jpg002.jpg

 

‘‘بنیادی اصولوں اور آئین کی اقدار –قانون ساز ، عدلیہ اور ایگزیکٹیو کے مابین ایک تذاکرہ’’ پر ایک ویبنار کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سب حصہ لے سکتے تھے۔پارلیمانی امو رکی وزارت کے افسران اور حکام کے علاوہ ارضی سائنسز کی وزارت کے حکام اور افسران نے بھی اس ویبنار میں شرکت کی۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش اس موقع پر مقرر تھے۔

 

004.jpg

 

انہوں نے آئین کے سرنامہ میں شامل مختلف اصولوں کی اہمیت کے بارے میں شراکت داروں کو معلومات فراہم کیں اور یہ اجاگر کیا کہ ہمارے جمہوری نظام میں آئینی اقدار کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے ہندوستانی ثقافت کے تین عناصر کے کردار پر بھی شرکاء کو معلومات فراہم کیں۔

 

********

م ن۔ا ع۔ن ع

 (U: 7606)


(Release ID: 1676425) Visitor Counter : 140