کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈانے جرمنی کے ساتھ  ورچوئل  خریدار فروخت کنندہ سے ملاقات کا اہتمام کیا

Posted On: 26 NOV 2020 4:12PM by PIB Delhi

وزارت تجارت و صنعت کے تحت زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا)  نے  متعدد برآمد اتی پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعہ اپنے منصوبہ بند  زرعی اور پروسیسڈ مصنوعات کی برآمد ات  کو آسان بنا یا ہے۔

کووڈ- 19 وبائی دور کے دوران ، ایپڈا نے ورچوئل وسیلے کے ذریعہ زرعی مصنوعات کی برآمدات  کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھی۔ درآمدات  کرنے والے ممالک کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہندوستانی مشنوں کے تعاون سے متعدد ورچوئل خریدار فروخت کنندگان، ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا۔

اس سلسلے میں ، 25.11.2020 کو جرمنی کے درآمد کنندگان کے ساتھ ایک مجازی نیٹ ورکنگ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ ملک سے تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔ اس تقریب کا اہتمام اپیڈا نے سفارتخانہ ہندوستان ، برلن اور جرمن زرعی کاروبار اتحاد کے اشتراک سے کیا تھا ۔اس تقریب میں 70 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ہندوستانی برلن سفارتخانے کی ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ، محترمہ پرمیتا ترپاٹھی  ، ڈاکٹرانگاموتھو، چیئرمین اپیڈا اور محترمہ جولیا ہرنال ، چیئرپرسن ، جرمن ایگری بزنیس الائنس نے شرکاء سے خطاب کیا۔

چیئرمین ایپڈا نے اپنے خطاب میں ہندوستانی جی آئی اور نامیاتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ پروسیسڈ مصنوعات کی صلاحیتوں پر بھی زور دیا۔ہندوستانی، برلن سفارتخانے کی ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ، محترمہ پرمیتا ترپاٹھی نے ہندوستانی باغبانی بڑی تعداد میں موجودگی اور ان کے منفرد ذائقہ اور خصوصیات پر زور دیا۔

یہ  پروگرام  ہندوستان کی طرف سے خصوصی طور پر انگور اور تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں ہندوستانی زرعی مصنوعات کی مضبوط پر پیش کش پر مشتمل تھا ۔ جرمنی کی طرف سے ، جرمن مارکیٹ کی ضروریات اور توقعات پر پیش کشیں ہوئیں۔

اس پروگرام نے ہندوستانی زرعی مصنوعات پر جرمن خریداروں کے اعتماد کو مزید تقویت بخشنے اور برآمدات کو آسان بنانے کے لئے تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(۔رض م ن  ۔  ۔ا م  )

    (27-11-2020 )

U.NO. 7610

 



(Release ID: 1676395) Visitor Counter : 158