نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجونے فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کے دوسرے ایڈیشن کاآغاز کیا، انہوں نے کہاکہ طلبہ بھارت کو تندرست بنانے کے پیچھے ایک طاقت ہیں
Posted On:
25 NOV 2020 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،25نومبر:کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجونے‘فٹ انڈیا مشن’ کی ڈائریکٹر ایکتا وشنوئی ، سی بی ایس ای کے چیئرمین منوج اہوجہ، سی آئی ایس سی ای کےچیئرمین ڈاکٹر جی ایمنول کی موجودگی میں آج فٹ انڈیا اسکول ویک پروگرام کے سیکنڈ ایڈیشن کا آغاز کیا۔
اس ورچول تقریب کااہتمام اس مقصد سے کیا گیا تھا کہ بچوں میں جسمانی سرگرمی کاجذبہ پیدا کیا جائے اوران میں روز مرہ کے کھیلوں کا شوق پیدا کیا جائے کیوں کہ اسکول ہی وہ پہلی جگہ ہوتی ہے جہاں عادتیں تشکیل پاتی ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران جناب رجیجو نے اسکول کی زندگی میں تندرستی کی اہمیت کے بارے میں اظہارخیال کیا اور کہاکہ طلبہ ، بھارت کو تندرست بنانے کے پیچھے ا یک اہم طاقت ہیں اورمجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ فٹ انڈیااسکول ویک کےلئے بہت سے اسکولوں نے اندراج کرایا ہے اوراس تعداد میں لگاتاراضافہ ہورہاہے، اس سے ہر بھارتی کو تندرست بنانے کے مقصد میں مدد ملتی ہے کیوں کہ انہی اسکولوں سے اس کے لئے توانائی حاصل ہوتی ہے۔
فٹ انڈیا اسکول ویک پروگرام پچھلے سال نومبر میں شروع کیا گیا تھا جس میں پورے ملک کے 15 ہزار سے زیادہ اسکولوں نے شرکت کی تھی۔
ایک خوش قسمت طالبہ پرکرتی ا ٓدرش کو جس کا تعلق جے پی پبلک اسکول سے ہے کھیلوں کے وزیر سے سوال پوچھنے کا موقع دیا گیا اوراس نے ان کی تندرستی کاراز پوچھا کہ وہ اتنے کم عمر کس طرح نظر آتے ہیں۔
جناب رجیجو نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ میں 25-30 سال کاایک لڑکا ہوں اوراس کےلئے میں وہ سب کچھ کرتا ہوں جس کی ضرورت ہے۔ آپ کو ہمیشہ اس کے لئے قوت ارادی اورجذبہ درکار ہوتا ہے۔
موجودہ عالمی وبا کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال کی یہ تقریب آن لائن منعقد کی گئی ہے اور اسکولوں کی طرف سے مجوزہ سرگرمیاں زیادہ تر ورچول طریقے سے انجام دی گئیں۔
اس پروگرام میں شرکت کے لئے اپنا اندراج اس لنک پر کراسکتے ہیں https://fitindia.gov.in/fit-india-school-week/ ۔
*************
)م ن ۔ا س۔ف ر)
U-7562
(Release ID: 1676013)
Visitor Counter : 118