نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مردوں کا قومی ہاکی کیمپ ایک ہفتہ پہلے 12 دسمبر کو ختم ہوگا

Posted On: 25 NOV 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دلی،24؍ نومبر،مردوں کاقومی ہاکی کیمپ، جو اِن دنوں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اےآئی) کے بنگلورو مرکز میں چل رہا ہے، اس کا اختتام اصل تاریخ18 دسمبر کے بجائے ایک ہفتہ قبل 12 دسمبر کو ہوگا۔  اسے مردوں کی سینئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

چار مہینوں تک کیمپ کے جاری رہنے کے بعد ، یہ ایتھلیٹس کو تین ہفتوں کا ایک لمبا بریک دے سکے گا۔یہ بریک 12 دسمبر 2020 سے 5؍ جنوری 2021 درمیان ہوگا۔اس تین ہفتے کے بریک کے دوران ایتھلیٹس کے لئے ایک جامع اور مضبوط کنڈیشننگ پروگرام کا اہتمام کیاجائےگا، جس میں چیف کوچ اور مردوں کی سینئر ہاکی ٹیم کے سائنٹفک مشیر شرکت کریں گے۔

ایس اے آئی بنگلورو سنٹر میں مردوں کی ہاکی ٹیم کو تربیت اس سال اگست سے دی جا رہی ہے، کیونکہ عالمی وبا کی وجہ سے مارچ میں  ملک گیر سطح کے لاک ڈاؤن کے بعد ایک مرحلہ وار طریقے سے کھیل سرگرمیاں پھر شروع ہو گئی ہیں۔  ٹیم نے پہلے ہی اگلے سال ہونے والے المپکس کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

*************

( م ن ۔ح ا۔  ک ا(

U. No. 7564


(Release ID: 1675988) Visitor Counter : 93