کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیوش گوئل نے ہندوستانی صنعت سے کوالٹی اور پیداواریت کو بہتر بنانے پرتوجہ مرکوز کرنے کیلئے کہا

Posted On: 24 NOV 2020 6:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:24 نومبر، 2020:تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستانی صنعت سے کوالٹی اور پیداواریت میں بہتری لانے کی جانب توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے آج مختلف صنعتی تنظیموں کے افسران کے ساتھ بات چیت میں ان سے اگلے مہینے کے کچھ دن اِن پہلوؤں پر تفصیلی غور وخوض کرنے کیلئے مختص کرنے کی گزارش کی، جس سے کہ ہندوستان کو اعلیٰ کوالٹی، کفایتی مینوفیکچرر، کاروباری اور خدمات فراہم کرنے کے طور پر تسلیم کرنے کا عمل شروع ہو۔ صنعت اور تجارت کے وزیر نے کہا کہ یہ سیکٹر یا شعبہ وار کیا جاسکتا ہے جس سے کہ اسٹیک ہولڈروں کے درمیان جانکاری کو مشترک کیا جاسکے اور ان پہلوؤں پر دھیان مرکوز کیا جائے۔ جناب گوئل نے کہا کہ اہم کمپنیوں کی دوسری سہ ماہی کے نتیجوں میں زیادہ تر کے منافع میں خاصی بڑہوتری دیکھی گئی۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بھارتی صنعت نے کووڈ کے بحرانی دور کا استعمال اپنے آپ کو چاق وچوبند کرنے، پیداوریت- آمیزش کو بہتر بنانے اور کوالٹی اور پیداواریت پر توجہ مرکوز کرنے میں کیا ہے۔ مہم کی طرح اسے آگے بڑھانے میں صنعتی دنیا کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ معیار اور پیداواریت بحران کے دور کو مواقع میں تبدیل میں کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارتی صنعت نے مشکل وقت میں لچیلا پن اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے جس  سے ملک کو وبا سے لڑنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوطی کے ساتھ بحال ہونے کے اشارے نظر آ رہے ہیں اور بین الاقوامی تناظر میں بھی ہندوستان کا وقار کئی سطح پر بڑھا ہے اور ہندوستان کو ایک بھروسے مند ساتھی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان اس مشکل وقت سے بھی اُبھر کر مضبوط اور فاتح بن کر سامنے آئیگا۔ صنعت اور تجارت کے وزیر نے کہا کہ حالات بدلیں گے اور ہندوستان مضبوط حالت میں یکساں شرطوں پر دنیا کے ساتھ کام کرنے کی حالت میں اہل ہوگا۔ انہوں نے افسران سے صحت سے متعلق احتیاط جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب اس صورتحال میں تساہلی برتنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ صنعتی تنظیموں کی تجاویز کو سرکار نے اپنی جانکاری میں لیا ہے اور مختلف محکموں کے ذریعے ان کے تجزیے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

صنعتی تنظیموں کے ساتھ یہ میٹنگ جناب گوئل کے ذریعے ملک میں کووڈ-19 وبا کی شروعات کے ساتھ کی جارہی مشاورتوں کی سیریز کا ایک حصہ تھی۔ اس سے قبل کی بات چیت کے دوران میدانی سطح سے کئی تجاویز اور ردعمل موصول ہوئے تھے جس سے حکومت کو مناسب کارروائی کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی تھی۔ آج کی میٹنگ میں زیادہ تر شرکاء نے حکومت کے ذریعے وقت پر مداخلت اور پالیسی کارروائیوں کے ذریعے تعاون فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ مختلف محکموں کے افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:7516


(Release ID: 1675759) Visitor Counter : 149