وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نےلگژ مبرگ گرانڈ ڈچی کے وزیر اعظم عزب مآب ژیویئربیتل کے ساتھ ہند-لگژمبرگ ورچوول سربراہ کانفرنس کی

Posted On: 19 NOV 2020 6:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، لگژمبرگ کے گرانڈ ڈچی کے وزیر اعظم عزت مآب ژیویئر بیتل کے ساتھ ہند-لگژمبرگ ورچوول سربراہ کانفرنس کی۔

وزیراعظم نے کووڈ-19عالمی وباء کے باعث  لگژمبرگ میں انسانی جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا اور اس بحران کی دیکھ بھال کرنے کےلئے عزت مآب ژیویئر بیتل کی قیادت کی ستائش کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں ہندوستان –لگژمبرگ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔خاص طورپر انہوں نے مالیاتی ٹیکنالوجی، لطیف فائنانسنگ ، خلائی ایپلی کیشن، ڈیجیٹل اختراعات اور اسٹارٹ اَپ کے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کا خیر مقدم کیا، جس میں دونوں ملکوں کی مالیاتی مارکیٹ کے ضابطے ، اسٹاک ایکسچینج اور اختراعی ایجنسیوں کے  درمیان سمجھوتے شامل ہیں۔

دونوں وزرائے اعظم نے کووڈ-19 وباء ، دہشت گردی اور آب و ہوا میں تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنےمیں تعاون کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔وزیر اعظم نے بین الاقوامی سولر اتحاد (آئی ایس اے)میں شمولیت کرنے کے لگژمبرگ کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور اسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے بنیادی ڈھانچے کے لئے اتحاد (سی ڈی آر آئی)میں شمولیت کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ کووڈ-19کی صورتحال میں بہتری کے بعد لگژمبرگ کے گرانڈڈیوک نیز وزیر اعظم بیتل ہندوستان آئیں گے۔ وزیر اعظم بیتل نے بھی وزیر اعظم مودی کو، اپنی سہولت کے مطابق لگژمبرگ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

 

********

م ن۔ا ع۔ن ع

 (U: 7530)



(Release ID: 1675553) Visitor Counter : 127