امور داخلہ کی وزارت

کابینہ  سکریٹری نے سمندری طوفان ‘‘نیوار’’ پر این سی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی


جناب راجیو گئوبا نے کہا  ، یہ یقینی بنانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ ایک بھی جانی ضیاع نہ ہواور نقصان کم سے کم رہے

مرکز نے ریاستی حکومتوں کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کا بھروسہ دلایا

Posted On: 24 NOV 2020 9:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24/نومبر 2020 ۔  سمندری طوفان ‘‘نیوار’’ کو دیکھتے ہوئے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گئوبا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تمل ناڈو، پڈوچیری اورآندھرا پردیش کے چیف سکریٹریز اور مختلف وزارتوں کے سکریٹریز کے ساتھ قومی قدرتی آفات انتظامیہ کمیٹی (این سی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔

جناب گئوبا نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ کوئی جانی ضیاع نہ ہو، نقصان کم سے کم رہے اور کم از کم وقت میں بجلی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں حالات کو قابو میں کرلیاجائے۔

چیف سکریٹریز نے این سی ایم سی کو اپنی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹرجنرل نےسمندری طوفان ‘‘نیوار’’ کی تازہ صورت حال کی جانکاری دی۔قومی آفات سے نمٹنے والےدستہ (این ڈی آر ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو اگلے تین دنوں میں حالات سے نمٹنے سے وابستہ اپنی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ این ڈی آر ایف کی 30 ٹیموں کو اب تک تعینات کیا جاچکاہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے لیے 20 اضافی ٹیموں  کو تعیناتی کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

اس دوران ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکال کر راحت کیمپوں تک لے جایاجارہا ہے۔کابینہ سکریٹری نے ریاستوں کو اس صورت حال سے باہر نکلنے کے لیے مرکز سے ریاستوں کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کا بھروسہ دلایا۔

******

 

م ن۔ق ت۔ ج ا

U-NO.7521


(Release ID: 1675544) Visitor Counter : 118