خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کی ڈبہ بندی کے 234.68 کروڑ روپئے کی لاگت کے پروجیکٹوں کو منظوری


جناب نریندر سنگھ تومر نے آئی ایم اے سی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 24 NOV 2020 5:29PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 24 نومبر  / خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے  آج  پردھان منتری  کسان سمپدا یوجنا  ( پی ایم  کے ایس وائی ) کے زرعی ڈبہ بندی کلسٹر ( اے پی سی ) کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل  کی اسکیم کے تحت موصولہ  تجاویز پر غور کرنے کی خاطر  آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی  ایم اے سی  کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ پروجیکٹوں کے مالکان نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔

          آئی ایم اے سی نے میگھالیہ ، گجرات ،  مدھیہ پردیش ، کرناٹک  اور مہاراشٹر   کی ریاستوں / یو ٹی میں  60.87 کروڑ روپئے  کی نقد امداد سمیت   234.68 کروڑ روپئے کی لاگت   کی 7 تجاویز کو منظوری دی ۔ ان پروجیکٹوں  میں 173.81 کروڑ روپئے کی  پرائیویٹ سرمایہ کاری کی جائے گی اور امید ہے کہ 7750 افراد کے لئے روز گار پیدا ہو گا ۔

          زرعی پروسیسنگ کلسٹر   ( اے پی سی ) کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل  کی اسکیم  کو  پردھان منتری  کسان سمپدا یوجنا  کے تحت   ملک میں  زرعی ڈبہ بندی کلسٹر  قائم کرنے   کی ترغیب دینے کے لئے 3 مئی ، 2017 ء کو منظوری دی گئی تھی ۔ اس اسکیم کا مقصد  کلسٹر کے طریقۂ کار  پر مبنی خوراک  کی ڈبہ بندی کے یونٹ  قائم کرنے کے لئے  صنعت کاروں  کی حوصلہ افزائی کی خاطر جدید  بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنا ہے ۔  یہ کلسٹر  زیادہ پیداوار  کو خراب ہونے سے بچانے  اور باغبانی   / زرعی پیداوار  کی قدر میں اضافے   میں مدد کریں گے  ، جس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور  مقامی سطح پر  روز گار کے مواقع  پیدا ہوں گے ۔

بین وزارتی منظوری کمیٹی  ( آئی ایم اے سی ) کی 24 نومبر ، 2020 ء کو ایگرو پروسیسنگ  کلسٹر  اسکیم کے تحت  ہوئی میٹنگ میں  منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی فہرست  :

 

 

نمبر شمار

پی ای اے کا نام

پروجیکٹ کا مقام

پروجیکٹ کی کل لاگت

( کروڑ روپئے میں )

کل منظور شدہ گرانٹ اِن ایڈ

( کروڑ روپئے میں )

1

میسرز میگھا ایگرو پارک

ری بھوئی ، میگھالیہ

21.65

8.8424

2

میسرز یَش انڈسٹریز

ولساد ، گجرات

37.92

10.00

3

میسرز پرشون  فوڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ

دھار ، مدھیہ پردیش

25.84

9.9743

4

میسرز ہریور فوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹیڈ

چترا درگ ، کرناٹک

22.60

4.27

5

میسرز دویانش ایگرو اینڈ فوڈ پارک

بھنڈارا ، مہاراشٹر

24.58

8.9294

6

میسرز راڈینٹ  ایگرو

تھانے ، مہاراشٹر

37.40

8.8541

7

میسرز پروین مسالحے والے

ستارا ، مہاراشٹر

64.69

10.00

 

 

میزان

234.68

60.8702

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 7510

 



(Release ID: 1675446) Visitor Counter : 210