وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ وبائی مرض کے دورا ن اصلاحات کی رفتار جاری ہے اور آگے بھی جاری رہے گی: معیشت ایک ری سیٹ مشق (دوبارہ ترتیب مشق) کا سامنا کررہی ہے
Posted On:
23 NOV 2020 7:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23 نومبر 2020/ موجودہ وبا کے دور میں جب ترقی کی جانب گامزن ہے، اصلاحات کی رفتار جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ خزانہ اور کارپوریٹ معاملوں کی مرکزی وزیر، محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) کے ذریعہ منعقدہ قومی ایم این سی ، کانفرنس 2020 سے خطاب کیا۔
مالیاتی شعبے کی پیشہ ور کاری (پروفیشنلائزیشن اور انویسٹمنٹ جیسی اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تمام کاروباری اداروں ایم این سی اور انڈیا انک بڑے درمیانی اور چھوٹے کاروباری اداروں کو، کاروبار کرنے میں ری سیٹ مشق کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ صحیح پالیسیاں ہندستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بنادیں۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بات زور دے کر کہی۔
آتم نربھر بھارت پیکج کے دائرے میں حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ اصلاحات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایٹمی توانائی اور خلا جیسے کئی شعبوں کو کھول دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ دھیان میں رکھنا چاہئے کہ اس پیکج بھارت کو دنیا سے باہر کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اسے گھریلو مسابقت میں سدھار کرکے عالمی ویلیو چین کا ایک اٹوٹ حصہ بنانا ہے، وزیرخزانہ اجاگر کیا، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت ہندستان کے باہر کام کررہی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے ایک سہل اور موافق ماحول کو یقینی بنانے کی سمت میں تیزی سے کام کررہی ہے۔
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی خود کثیر ملکی کمپنیوں (ایم این سیز)کے ساتھ ان کی تشویشات کے سلسلہ میں بات چیت کررہے ہیں۔ اصلاحات اورٹیکسیشن کم شرحوں پر حکومت کے زور سے ترغیب پاکر متعددسوینئر فنڈ (خود مختار فنڈ) نے اپنے نیشنل انفراسٹکرچکر پائپ لائن پر حکومت کے ساتھ شراکت داری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اپنے اصلاحات ایجنڈہ کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت، چھ ریاستوں میں فارما ، میڈیکل ڈیوائسیس اور اے پی آئی کے پروڈکشن کے لئے وقف شدہ خصوصی مینو فیکچرنگ شعبے کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے۔ موثر یونیفائیڈ سنگل ونڈو میکانزم اس زون کا حصہ ہیں۔
وزیر خزانہ نے اپنے خطاب کے اختتام میں کہا کہ عزت مآب وزیراعظم نے گہرے سدھاروں کے موقع کو ہاتھ سےجانے نہیں دیا ہے یہاں تک کہ کورونا وائرس بحران کے دوران بھی مزید اصلاحات کی رفتار جاری رہی ہے اور جاری رہے گی۔
ایم این سیز پر سی آئی آئی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین ، جناب سومترا بھٹارچاریہ، نے اپنے خطاب کے آغٓاز میں کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے تیزی سے رونما ہوئے سدھاروں کو قبول کیا ہے جو موجودہ معاشی تناظر کی ایک باقاعدہ خصوصیت بن گئے ہیں۔ سدھاروں کو کووڈ دنیا میں عالمی سپلائی چین میں ٹیکٹونک بدلاؤ کو جاری رکھنا چاہئے، جو کئی غیر ملکی کمپنیوں کو ہندستان کی سمت میں اپنا بھیس یا بنیاد بدلنے کے لئے متوجہ کررہے ہیںَ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پوری طرح سے قبضہ کیا جانا چاہئے ۔
اس سے قبل سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندر جیت بینرجی نے اپنے استقبالیہ تقریر میں اجاگر کیا حکومت ایم این سیز کے لئے مضبوط زور دار اور محرک ماحول پیدا کرنے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے اور ایم این سی کے ذریعہ ڈھیروں سدھاروں کو متعارف کیا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سلیب پر مبنی مراعات کی پیش کش کی جاسکتی ہیں، یہ ایف ڈی آئی کے سائز پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سی آئی آئی ہندستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اور بھی زیادہ دلکش مقام بنانے میں حکومت کے ساتھ حمایت جاری رکھنے کے لئے عہد بستہ ہے‘‘۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7489
(Release ID: 1675283)
Visitor Counter : 181