وزارتِ تعلیم
تعلیم کے مرکزی وزیر نے اے آئی سی ٹی ای کے ذریعے 46 آن لائن اٹل فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایف ڈی پیز ) کا افتتاح کیا
لندن کی بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایف ڈی پی کے تحت 1000 پروگراموں میں ایک لاکھ سےزیادہ لوگوں کی تربیت کو ایک عالمی ریکارڈ تسلیم کیا
بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جانا اٹل اکیڈمی کے لئے فخر کا لمحہ : جناب رمیش پوکھریا نشنک
Posted On:
23 NOV 2020 5:27PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 23 نومبر / مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریا نشنک نے آج تکنیکی تعلیم کی کل ہند کونسل ( اے آئی سی ٹی ای ) سے جڑے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے 46 آن لائن تربیتی و آموزشی ( اٹل ) اکیڈمی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایف ڈی پیز ) کا افتتاح کیا ۔ ایف ڈی پیز بھارت کی 22 ریاستوں میں منعقد کی جائیں گی ۔
اس موقع پر جناب پرکھریال نے کہا کہ بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا اٹل اکیڈمی کے لئے بڑے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں قائم ادارے نے ایف ڈی پیز کو ایک عالمی ریکارڈ تسلیم کیا ہے ، جس کے تحت 1000 آن لائن ایف ڈی پیز سے 100 سےزیادہ ابھرتے ہوئے شعبوں کے لئے ایک لاکھ فیکلٹی ارکان کو فائدہ پہنچے گا ۔ ان اداروں میں آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیز اور آئی آئی آئی ٹیز شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ایف ڈی پی پروگرام پر 10 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔
وزیرموصوف نے کہا کہ اٹل اکیڈمی رجسٹریشن سے سرٹیفکیٹ کی تقسیم تک کے عمل سمیت آن لائن طریقے سے ایف ڈی پیز کا انعقاد کر رہی ہے ۔ سال 21-2020 ء میں نے شعبوں میں ، جیسے انجینئرنگ ، مینجمنٹ ، لائف اسکل ، ڈیزائن اور میڈیا کے نئے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ایف ڈی پیز نئی قومی تعلیمی پالیسی – 2020 کے مطابق منعقد کئے جائیں گے ۔
جناب پوکھریال نے ، اس بات کو اجاگر کیا کہ 1000 میں سے 499 ایف ڈی پیز پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہیں ، جن میں 70000 سے زیادہ فیکلٹی ارکان کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے ۔ 20-2019 ء میں 185 پانچ روزہ رو برو ایف ڈی پیز 9 اہم شعبوں میں – مصنوعی ذہانت ، انٹرنیٹ آف تھِنگس ، بلاک چین ، روبوٹکس ، کوائنٹم کمپیوٹنگ ، ڈاٹا سائنس ، سائبر سکیورٹی ، تھری ڈی پرنٹنگ اینڈ ڈیزائن اور ریئلٹی / ورچوول ریئلٹی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تقریباً 10000 شرکاء نے فیض حاصل کیا ۔
اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انل ڈی سہستر بودے نے کہا کہ ڈجیٹل لرننگ اور کمپیوٹر ، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ جیسے اسمارٹ آلات نے طلباء کی آموزش میں اضافہ کیا ہے ۔ سی بی ایس ای کے اساتذہ کو فلپڈ کلاس روم اور بلینڈڈ لرننگ کے تحت تربیت دی گئی ہے ۔ اس طریقے سے نہ صرف آموز ش میں اضافہ ہو گا بلکہ طلباء کے نمبروں میں بھی اضافہ ہو گا ۔
اٹل اکیڈمی کا خاص مقصد ملک میں معیاری تکنیکی تعلیم فراہم کرنا اور مختلف ابھرتے ہوئے شعبوں میں تربیت کے ذریعے تحقیق اور صنعت کاری کو فروغ دینا ہے ۔ اے آئی سی ٹی کے نائب چیئرمین پروفیسر ایم پی پونیا نے کہا کہ آئی آئی ٹیز ، آئی آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیز اور ریسرچ لیب ایسے اٹل ایف ڈی پی انعقاد کر رہے ہیں ۔
آے آئی سی ٹی اے کےممبر سکریٹری پروفیسر راجیو کمار نے کہا کہ اے آئی سی ٹی ای کے ذریعے اس طرح کی ایف ڈی پی وقت کی ضرورت ہیں ۔ اس کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلباء کو صنعت کی ضروریات کے مطابق تعلیم دےسکیں گے اور انہیں مختلف قسم کی صلاحیتوں سے لیس کر سکیں گے ۔
اٹل اکیڈمیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رویندر کمار سونی نے کہا کہ صرف دو سال میں اکیڈمی پورے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر ایف ڈی پیز کا انعقاد کر رہی ہے ۔ یہ پروگرام بھارتی طلباء کو نئی تکنیکی پیش رفت کی جانکاری حاصل کرنے اور اپنا کیریئر منتخب کرنے میں مدد کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی میں ایڈوانس ٹریننگ کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7483
(Release ID: 1675149)
Visitor Counter : 220