سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمل ناڈو کے پڈو کوٹّئی میں 1398 دویانگ جنوں کو امدادی آلات فراہم کرنے کے اے ڈی آئی پی کے کیمپ کا افتتاح کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2020 2:39PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 23 نومبر  / جناب تھاور چند گہلوت کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمل ناڈو کے پڈو کوٹّئی میں 1398 دویانگ جنوں کو امدادی آلات فراہم کرنے کے  اے ڈی آئی پی کے کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ ترو چرا پلّی حلقے سے ممبر پارلیمنٹ جناب ایس  تھرو نووک تھراسار  اور  تمل ناڈو حکومت میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر  ڈاکٹر  سی وجے باسکر پڈو  کوٹّئی میں  ضلع کلکٹوریٹ  کے  احاطے میں کیمپ  میں  شرکت کریں گے ۔   حکومتِ ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت پڈو کوٹئی ضلع کے  دویانگ جنوں  کو  ، جن کی نشاندہی  بلاک سطح پر کی گئی ہے ، مفت  امداد آلات تقسیم کرنے  کے کیمپ کا انعقاد  تمل ناڈو میں پڈو کوٹئی میں  ضلع کلکٹوریٹ  کے احاطے میں کیا جا رہا ہے ۔

          پڈو کوٹئی ضلع کے  کل 1398 فیض حاصل کرنے والوں کو 2547 امدادی آلات فراہم کئے جائیں گے ، جن کی لاگت تقریباً 117 لاکھ روپئے ہے  ۔  ان آلات کی تقسیم  پڈو کوٹئی ضلع کے  9 مختلف  بلاکوں میں کی جائے گی ۔

          افتتاحی کیمپ  میں  64 فیض حاصل کرنے والوں کو پڈو کوٹئی بلاک   میں 131 امدادی آلات فراہم کئے جائیں گے ، جن کی لاگت  24.8 لاکھ روپئے سے زیادہ ہے  ، جو آلات تقسیم کئے جانے ہیں ، اُن میں 4 ہاتھ سے چلنے والی  تپہیہ گاڑی  ، 11 وہیل چیئر  ، 14 سی پی چیئر  ، 12 بیساکھیاں ، 4 چھڑیاں ، 9 رولیٹر  ، 9 اسمارٹ  کین ، 4 اسمارٹ فون ، 4 ٹیبلٹ  ، 3 دیسی پلیئر  برائے نابینا افراد ،  20 سماعت کے آلات ، 17 ایم ایس آئی  ای ڈی کٹ  اور 20 مصنوعی اعضاء  اور کیلیپر  شامل ہیں ۔

          کیمپ  کا  انعقاد کانپور کے  مصنوعی اعضاء تیار کرنے والی بھارتی کارپوریشن   ( اے ایل  آئی ایم سی او ) کے ذریعے  ، جو  حکومتِ ہند کی سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے  معذوری سے متاثرہ افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے  ( ڈی ای پی  ڈبلیو ڈی ) کے تحت  آتی ہے ، پڈو کوٹئی کے ضلع انتظامیہ  کے اشتراک سے  کیا گیا ہے ۔  یہ کیمپ  کووڈ – 19 وباء کے پیش نظر وزارت کے ذریعے جاری کردہ  معیاری  عملی ضابطوں  ( ایس او پی ) کے مطابق کیاجائے گا ۔

          نو بلاکوں میں مرحلہ وار تقسیم کئےجانے والے  امدادی آلات اور ساز و سامان میں  76  ہاتھ  سے چلانے والی تین پہیوں والی گاڑیاں ،  301 وہیل چیئر ، 72 سی پی چیئر ، 420 بیساکھیاں ، 124 چھڑیاں ، 11 رولیٹر ، 52 اسمارٹ کین ، 15 معیاری لپٹنے والی  چھڑیاں ، 24 اسمارٹ فون ، 6 ٹبیلٹ، نابیناؤں کے 5 دیسی پلیئر   ، ایک بریل کِٹ ، ایک بریل  سلیٹ ، 502 سماعت کے آلے ، 444 ایم ایس  آئی ای ڈی کٹ ،  جذام سے متاثرہ افراد کے لئے  93 کٹ   اور 229 مصنوعی اعضاء اور  کیلیپر شامل  ہیں ۔

          یہ امدادی آلات اور ساز و سامان   مختلف زمروں میں  صحت اور ذاتی تحفظ   اور  کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے  کے تمام   ضروری احتیاطی  اقدامات کو  پورا کرتے ہوئے   تقسیم کئے جائیں گے ۔ تمام فیض حاصل کرنے والوں کے تھرمل اسکریننگ   کے علاوہ چہرے پر ماسک لگانے اور پی پی ای کٹ وغیرہ کا استعمال کرنے  کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ 

          اس تقسیم کاری  کیمپ  میں  نئے ایس او پی کے مطابق  ، اُس مقام کو  سینیٹائز کرنے  اور  جگہ کو بار بار  صاف کرنے کا انتظام کیا گیا ہے  ۔ بیٹھنے کا انتظام فیض حاصل کرنے والوں اور دیگر شرکاء کے لئے  با قاعدہ سماجی  فاصلہ  بر قرار رکھتے ہوئے کیا گیا ہے  اور انہیں دن کےمختلف اوقات   میں   الگ الگ  گروپ میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ  مقام کے داخلے اور  واپس جانے کے راستوں پر بھیڑ بھاڑ نہ ہو سکے ۔

          تقریب کے دوران  مقامی سرکاری نمائندے  حکومتِ ہند  کے  معذوری سے متاثرہ افراد  کو با اختیار بنانے والے محکمے کے  سینئر افسران  ، پڈو کوٹئی کے ضلع انتظامیہ اور اے ایل آئی ایم سی او کے سینئر  عہدیدار موجود ہوں گے ۔  24 نومبر ، 2020 ء کو ہونے والی، اِس تقریب میں براہ راست شرکت کے لئے  https://youtu.be/EjDWQrcEmPg پر کلک کریں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 7480


(ریلیز آئی ڈی: 1675147) وزیٹر کاؤنٹر : 176