وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 12ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے آج بھارت کی قیادت کی
Posted On:
17 NOV 2020 6:25PM by PIB Delhi
نئی دلی، 17/ نومبر 2020: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 12ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے بھارت کی قیادت کی۔ یہ سربراہ کانفرنس روس کے صدر ولادیمیر پتن کی صدارت میں 17 نومبر 2020 کو ورچوول طریقے سے منعقد کی گئی۔ سربراہ کانفرنس کا موضوع تھا: ‘ عالمی استحکام، مشترک سکیورٹی اور اختراعی ترقی’۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو، چین کے صدر شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر سرل راما فوسا نے بھی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے روس کی قیادت میں کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے پیدا چیلنجوں کے باوجود برکس میں تیز رفتاری پر صدر پتن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ برکس نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اور عالمی معیشت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور خاص طور پر حفاظتی کونسل اور ڈبلیو ٹی او ، آئی ایم ایف اور ڈبلیو ایچ او وغیرہ جیسے دیگر بین الاقوامی اداروں میں ضروری اصلاحات کے لیے کہا، تاکہ انہیں دور حاضر کے حقائق کی روشنی میں فائدہ مند بنایا جاسکے۔
وزیراعظم نے کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے میں تعاون کے لیے کہا اور اس سلسلے میں انہوں نے بھارت کی طرف سے 150 سے زیادہ ملکوں کو لازمی داؤوں کی سپلائی کے لیے کہا۔ انہوں نےکہا کہ 2021 میں برکس کی اپنی قیادت میں بھارت روایتی دواؤوں، ڈیجیٹل صحت، عوام سے عوام کے درمیان تعلقات اور ثقافتی تبادلوں سمیت برکس ملکوں کے مابین تعاون کو ٹھوس شکل دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
سربراہ کانفرنس کے اختتام پر برکس رہنماؤں نے ماسکو اعلامیے کو منظوری دی۔
****
( م ن ۔ ا س۔ ت ع )
U.No. 7476
(Release ID: 1675064)
Visitor Counter : 114
Read this release in:
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam