وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا ملک ویبنار سلسلے کے تحت ’ہندستان کے پوشیدہ جواہرات‘ پر ویبنار کا انعقاد کیا


ایک بھارت شریشٹھ بھارت  کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے  دیکھو اپنا ملک سیریز کا  انعقاد کیا جاتا ہے

Posted On: 21 NOV 2020 7:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21نومبر 2020/وزات سیاحت، حکومت  ہند دیکھو اپنا ملک   ویبنار سیریز نے، جس کا عنوان تھا، ’ہندستان کے پوشیدہ  جواہرات‘ 31 نومبر2020 کو ہندستان کے چھپے ہوئے  جواہرات پر مرکوز تھا۔  ہندستان حقیقت میں ایک جھانکی کی طرح ہے،جو ہر موڑ پرآپ کے سامنے رنگ ، کھانے اور ثقافت کا ایک الگ ہی  نظاہرہ پیش کرے گا۔  یہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو بھی ترغییت دیتا ہے۔ اس کاتجربہ کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ جتنا ہوسکے سڑک کے راستے ان مناظر کا سفر کریں جو انٹنرنیٹ پر مقبول نہیں ہیں۔

محترمہ بندو مینن ، جو ایک تارکین  وطن (ایکسپیٹ)نقل مکانی منیجر ہیں، ایک بین ثقافتی ٹرینر ہیں، اور پیشہ سے ایک برانڈ ماہر مواصلات ہیں، اور ماہر زبان  ہیں۔

محترمہ بندومینن ایک ہند نژاد، ایک بین ثقافتی تربیت کار اور پیشے سے ایک برانڈ ماہر  مواصلات، ایک ماہر زبان ، ہندستان کی حوصلہ افزائی کرنے والی ایک پرجوش سیاح  اور جنوب سے  مصنفہ کے ذریعہ ویبنار پیش کیا گیا۔ محترمہ بندو نے ہر موقع پرہندستان کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مسرت کا  اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پیش کش کااظہار ایک لائن ’زندگی اور زیادہ دلچسپ ہوتی ہے جب کوئی روز  مرہ کے راستے سے دور ہوکر بہادری سے نئی بلندی کی تلاش کرتاہے‘‘ سے کیا۔

 سفر امرامبلم ، نیلم پور سے شروع ہوا جو کیرال کے شمال میں واقع ہے، نیلام پور کیرل کے  ملکپورم ضلع کے چلیار ندی کے کنارے   بسا ہوا   ایک چھوٹا سے شہر ہے، ’کلانس پلاٹ‘یا دنیا کے سب سے پرانے ٹیک کے جنگلات کے لئے مشہور ہے۔ کیرل میں پہلی مرتبہ  ریلوے لائن  ساگون کی  دھلائی کے لئے  بنائی گئی تھی۔ سیاح شونور سے  نیلامپور تک  ایک انوکھی ٹرین کی سواری کا لطف لے سکتے ہین اس مقام پر چلیار دریا پر  ایک لٹکتا ہوا پل بھی ہے۔ مغربی گھاٹو ںمیں نیو امبرالم جنگل کو  ریزو  جنگل  کا درجی دیا گیا ہے۔ یہ  بنیادی  مقام چولانیکان  قبائلیوں کا گھر ہے۔ ماحول کے  تئیں  پرجوش  امارا جنگلی جانوروں کے سینچوری کا بھی لطف لے سکتے ہیں جو ہندستان کی 18ویں وائلڈ لائف سنچری ہے۔

گریٹ ہارن بل ریسورٹ، ایک سبکدوش  بینکر اور ان کے بیٹے کا اثاثہ  ،امرا مبلم نیلامبر کیرل میں واقع ہے۔ گریٹ ہارن بل وز ہارن بل)کیرل کی سرکاری بیٹ سنچوری بھی ہے، یہ سات ایکڑ سے زیادہ کی  حیاتیاتی تنوع والا ہاٹ اسپاٹ ہے، جو دو پہاڑوںک درمیان واقع ہے اور تین طرف سے  جنگل سے گھرا ہے۔ پس منظر کے طور پر طاقتور پہاڑوں کے ساتھ امبرابلم جنگل  جو، چولانی نکر قبائل کا گھر ہے، ادوایاتی خوبیوںکے ساتھ، تازہ پانی کے بہاؤ ، سیکنڑوں تتلیوںلاکھوں جگنو، چاروں طرف سے  غیر معمولی  پودوں، مستقل جنگلی نباتات  باغیچوں اور بہت کچھ، یہ یقینی بناتاہے کہ  یہ ایک پراصرار جنت ہے۔

محترمہ بندو میمن  ہمیں مجازی طور پر امبرالم سے دودھ ساگر پلانٹیشن کے لئے لے گئیں۔ دودھ ساگر مانڈوی  ندی پر واقع چار پرتوں والے جھرنے کی شکل سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جو دودھ کے گیلن کی طرح نیچے گرتے ہیں۔ اسے امراواتی ایکسپریس سے  بہتر طریقے سے  دیکھا جاسکتا ہے۔  اس جائیداد کی ملکیت اور انتظام ملکینکر کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مغربی گھاٹ کی طرف ریاست کے  مشرقی حصے میں  واقع بنجر زمین کا  ایک ٹکڑ ا خریدا تھا، اب یہ گوا کے اندر  ایک ہرا بھرا  دلکش مقام ہے۔ دودھ ساگر پلانٹیش ، گوا کا   کاجو پلانٹ، ایک مسالہ باغیچہ، ایک ٹریپکل پام گارڈن، ایک قدرتی گذرگاہ اور  بے مثال قدرتی 50تالاب ایکڑ کی جائیداد ہے،  ملکینکر اس اثاثے کے مالک ہیں اور اس کا انتظام کرتے ہیں اس بات کو یقینی بناتے ہیں، کہ ان کے مہمان قدرت کے بیچ میں   دیہی زندگی کا لطف حاصل کریں۔

سیاحت کے اہم دلکش مقام بھگوان مہاویر وائلڈ لائف سنچری، باگناسا ہاوس، 12ویں صدی کے مندر، تامبڑی مندر وغیرہ ہیں۔

تیسرا پوشیدہ جواہر سیو فارم دہانو مہاراشٹر تھا،  جناب پربھاکر  سیو نے ماحولیات کے لئے  اپنی زندگی وقف کردی،  تارپا ایگرو ایکو ٹورزم  سیوفارم کا ایک انوکھا  وینچر ہے۔ تارپا  کا نام  وارلی قبیلے  موسیقی  انسٹرومنٹ  کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سیو فارم  مہاراشٹر  ریاست  کے شمالی  کنونکڑ علاقے میں ، ممبئی سے تقریباً 10 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔

اس کا قیام 1970 میں ایک بنجر زمین پر کیا گیا تھا۔ ایک بنجر  زمین کوزرخیز  جنگل کی شکل میں  فروغ دینا   ایک بڑا چیلنج تھا۔  جسے آج دیکھا جاسکتا ہے اور ناریل ، ایوکیڈو مسالے، اور 400 دیگر پودوں کی قسموں کا لطف  یہاں لے سکتے ہیں۔

 وہ دیہی علاقے میں   ایڈوینچر سرگرمیوں کا   انعقاد بھی کرتےہیں۔   یہاں لوگوں کو   دیہی لوگوں کیزندگی تلاش کرنے اور سیکھنے، لوگوں کو  منی میوزیم، جیم آچار وغیرہ   گھر لے جانے کا موقع بھی ملتا ہے۔

ان تین چھپے ہوئے جواہرات کے   درمیان عام  بات یہ ہے کہ ، ہر ایک کا انتظام  والد اور بیٹے کی جوڑی کے ذریعہ ہ کیا جاتا ہے، قدرتی واپس دینے کے لئے   مساوی  جذبہ ہے۔

ویبنار کو ختم کرتے ہوئےروپیندر براڈ، ایڈینشل ڈائریکٹر جنرل ہندستان کی تنوع کے ساتھ   مختلف بولیوں ، ثقافتی ، کھانوں اور  ایک مسافر کو ملنے والے  انوکھا تجربہ ہے ، کے بارے میں بات کی۔  ہندستان خاتون مسافروںکے لئے بھی محفوظ ہے جب تک کہ وہ   اندھیرے کے بعد  اکیلے باہرنکلنے سے بچتی ہیں۔

دیکھو اپنا ملک ویبنار سیریز کو قومی ای-گورننس محکمے ، الیکٹرانکس اور  اطلاعاتی ٹکنالوجی  کی وزارت کے ساتھ تکنیکی شراکت داری میں پیش کیا گیاہے۔ وینبار کے سیشن https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured۔ اور وزارت سیاحت اور حکومت ہند کے   تمام شوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی   دستیاب ہیں۔

 اگلے ویبنار میں 28 نومبر 2020 کو صبح گیارہ بجے ایڈونچرس ایکٹویوٹیز  کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7458


(Release ID: 1674955) Visitor Counter : 212