وزارت دفاع
بھارتی بحریہ انڈمان سمندر میں ایس آئی ایم بی ای ایکس ۔20 مشق کی میزبانی کرے گی
Posted On:
22 NOV 2020 5:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 نومبر 2020: بھارتی بحریہ (آئی این) 23 سے 25 نومبر 2020 کے دوران، انڈمان سمندر میں بھارت ۔ سنگاپور باہمی بحری مشق ایس آئی ایم بی ای ایکس ۔20 کے 27 ویں ایڈیشن کی میزبانی کے فرائض انجام دے گی۔
ایس آئی ایم بی ای ایکس مشقیں بھارتی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ (آر ایس این) 1994 سے سالانہ بنیاد پر انجام دی جا رہی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد باہمی انٹر۔ آپریبلٹی میں اضافہ اور ایک دوسرے کے اچھے طور طریقوں کو اپنانا ہے۔ وسیع پیمانے پر بحری آپریشنوں پر احاطہ کرنے سمیت جدید بحری مشقوں کو شامل کرنے کے لئے گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ان مشقوں کی پیچیدگیوں اور مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس آئی ایم بی ای ایکس کے 2020 کے ایڈیشن میں بھارتی بحریہ کے جہاز جیسے ڈیسٹرائر رانا، انٹیگرل چیتک ہیلی کاپٹر اور اندرونِ ملک تیار کی گئیں جنگی کشتیاں کمورتا اور کارمک بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارتی بحریہ کی آبدوز سندھوراج اور پی81 طیارہ بھی اس مشق میں شامل ہوں گے۔
اس مشق میں آر ایس این کی نمائندگی ’فارمیڈیبل‘ کلاس جنگی جہاز ’انٹریپڈ‘ اور ’اسٹیڈفاسٹ‘ کے علاوہ انٹیگرل ایس 70 بی ہیلی کاپٹر اور ’اینڈیورینس‘ کلاس لینڈنگ شپ ٹینک ’انڈے ور‘ کے ذریعہ کی جائے گی۔
کووِڈ۔19 وبائی مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ مشق ’بغیر رابطے کے، صرف سمندر تک‘ محدود رہتے ہوئے انجام دی جائے گی۔ یہ مشق دونوں بحری پڑوسی دوست ممالک کے درمیان بحری شعبے میں زبردست باہمی اعتماد اور یقین، متحدہ عمل اور تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ ایس آئی ایم بی ای ایکس ۔ 20 مشق کے دوران دونوں دوست بحری طاقتیں سمندر میں تین دنوں تک زبردست مشترکہ فوجی مشقوں کے تحت ہتھیاروں سے فائرنگ سمیت جدید اینٹی ۔ ایئر وارفئیر اور اینٹی ۔ سب میرین وارفئیر مشقیں انجام دیں گی۔
ایس آئی ایم بی ای ایکس سلسلے کی بحری مشقیں خصوصاً بحری شعبے میں، خطے میں مکمل بحری سلامتی میں اضافے کی غرض سے اور قوائد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے تئیں دونوں ممالک کی عہدبستگی کو اجاگر کرنے کے لئے بھارت اور سنگاپور کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون اور خیالات کی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتی ہیں۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:7460
(Release ID: 1674948)
Visitor Counter : 253