خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
320.33 کروڑ روپے کی لاگت سے 28 فوڈ پروسیسنگ کو منظوری
دس ریاستوں میں ان پروجیکٹس سے 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا
خوراک کی ڈبہ بندی ، صنعت کے وزیر جناب تومر کی سربراہی میں بین وزارتی آئی ایم اے سی کمیٹی کی میٹنگ
Posted On:
21 NOV 2020 3:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21نومبر 2020/مرکزی فوڈ پروسسینگ ، صنعت، زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی سربراہی میں 320.33 کروڑ روپے کے پروجیکٹ لاگت کے دوران 28 فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کو منظوری دے دی۔ 10 ریاستوں میں منظور شدہ ان پروجیکٹس سے دس ہزا رسے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ان میں شمال مشرقی ہندستان کے چھ پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔
مرکزی وزیر جناب تومر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پردھا ن منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی خوراک ڈبہ بندی اور پریزرویشن صلاحیت کی تشکیل /توسیع (سی ای ایف پی سی پی سی) منصوبے کے تحت حاصل تجاویز پر غور کرنے کے لئے بین وزارتی صلاحیت کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی فوڈ پروسیسنگ صنعت کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی موجود تھے۔ پروجیکٹس کے پرموٹروں نے بھی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔
فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کے قیام کے لئے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت 3 مئی 2017 کو فوڈ پروسیسنگ اور پریزویشن صلاحیت تشکیل /توسیع منصوبے کو منظوری دی گئی تھی۔ اس منصوبے کا اہم مقصد پروسیسنگ محفوظ (پریزرویشن) صلاحیتوں کی تعمیر اور موجودہ فوڈ پروسیسنگ اکائیوں کی جدید کاری/توسیع کرنا ہے، جس سے پروسیسنگ کے معیار میں اضافہ ہوگا اور ویلو ایڈیشن ہوگا اناج کی بربادی میں کمی آئے گی۔
بین ریاستی اپروول کمیٹی نے مدھیہ پردیش، اترپردیش، گجرات، مہاراشٹر، جموں و کشمیر ،کرناٹک، اتراکھنڈ، آسام اور منی پور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 320.33 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت کے ساتھ 28 فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کومنظوری دی۔ جس میں 107.42 کروڑ روپے کی گرانٹ امدا د بھی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ 212.91 کروڑ روپے کے ذاتی سرمایہ سے نافذ ہوگی، جن میں تقریباً 10500 لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی فوڈ پروسیسنگ صلاحیت 1237 میٹر ٹن یومیہ ہوگی۔ ان پروجیکٹس میں یونٹی اسکیم کے تحت 48.87 کروڑ روپے کی کل لاگت اور 20.35 کروڑ روپے کی منظوری والے 6 پروجیکٹس بھی شامل ہیں جو شمال مشرقی ہندستان میں فوڈ پروسیسنگ کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ اسکے ساتھ ہی وہاں کے لوگوں کے لئےبراہ راست اور بالواسطہ طور سے روزگار کی تخلیق ہوپائے گی۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7456
(Release ID: 1674917)
Visitor Counter : 140
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Punjabi
,
Kannada
,
Malayalam
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Tamil
,
Telugu