وزارت دفاع
انڈو- تھائی مربوط گشت( سی او آر پی اے ٹی)
Posted On:
20 NOV 2020 1:33PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ اور رائل تھائی نیوی کے درمیان بھارت تھائی لینڈ مربوط پیٹرول کورپیٹ ( انڈو۔ تھائی سی او آر پی اے ٹی) کے 30ویں ایڈیشن کاانعقاد 18 سے20 نومبر کے درمیان کیا گیا ۔ بھارتی بحریہ کا جہاز( آئی این ایس) کارموک ،بھارت میں بنایا گیا ایک کارویٹ میزائل اور اس کا ساتھی تھائی لینڈ کا جہاز( ایچ ٹی ایم ایس) کرا بوری، ایک ڈورنیر میری ٹائم پیٹرول کے ساتھ ، چاؤ پھرایا، کلاس فری گیٹ جہاز ہے، یہ جہاز دونوں بحریہ کی طرف سے سی او آر پی اے ٹی میں حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتی حکومت کے ساگر ویژن(خطے میں سبھی کے لئے تحفظ اور ترقی) کے مطابق، بھارتی بحریہ بحر ہند خطے میں ای ای زیڈ، نگرانی کے ساتھ دوسرے ممالک کو تعاون کرتی ہے ، ان کے درخواست کے مطابق جس میں انسانی مدد اور قدرتی آفات اور دیگر سہولتیں اور صلاحیتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ شامل ہیں۔ بھارت اور تھائی لینڈ وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور تبادلہ خیال کااحاطہ کرتے ہوئے قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں، جو گزشتہ برسوں میں اور بہت مضبوط ہوئے ہیں۔
سمندری رابطوں کو نافذ کرنے کے لئے دونوں بحریہ 2005 سےاپنی بین الاقوامی سمندر ی حدود میں سال میں دو بار کورپیٹ کاانعقاد کرتی ہیں،اس کا مقصد بحر ہند کے اہم حصوں میں محفوظ بین الاقوامی تجارت اور کمرشیل شپنگ کو یقینی بنانا ہے۔کور پیٹ دونوں بحریہ کےدرمیان تفہیم اور معلومات کے اشتراک میں اضافہ کرتا ہے اور اداروں کو غیر قانونی اور غیر مطلع ماہی گیری، ڈرگ ٹریفکنگ، سمندری دہشت گردی، اسلحہ کی چوری ، پائیریسی کی روک تھام کے طریقوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سمندر میں ایس اے آر آپریشن چلانے کے لئے معلومات کے تبادلہ کے ذریعہ آپریشنل ہم آہنگی کو مزید فروغ دیتا ہے۔
30 واں انڈو۔ تھائی کورپیٹ روائل تھائی نیوی کے ساتھ انٹر- آپریبیلٹی کو مستحکم کرنےاور تعلقات کو مضبوط کرنے کی بھارتی بحریہ کی کوششوں کی سمت میں تعاون کرے گا۔
**************
م ن۔ ا م۔ ر ض
U-NO.7396
20.11.2020
(Release ID: 1674345)
Visitor Counter : 224