مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انفارمیشن، ٹکنالوجی اور مواصلات کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ’مائی اسٹامپ آن چھٹھ پوجا‘ نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کیا
ورچوئل تقریب کے دوران چھٹھ سادگی اور صفائی ستھرائی کی ایک علامت کے موضوع پر ایک خصوصی کور بھی جاری کیا گیا
روی شنکر پرساد کی محکمہ ڈاک تار سے ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے مختلف مشہور تہواروں کی تاریخ پیش کرنے کے امکان کھوجنے کی اپیل
Posted On:
19 NOV 2020 5:27PM by PIB Delhi
مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے علاوہ قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج چھٹھ پوجا پر ڈاک ٹکٹ ’مائی اسٹامپ آن چھٹھ پوجا‘ جاری کیا۔ مائی اسٹامپ محکمے ڈاک وتار کی جانب سے شروع کی گئی ایک اختراعی سوچ ہے۔ کوئی بھی عام آدمی یا کارپوریٹ آرگنائزیشن اب ایک پوسٹیج اسٹامپ کی فوٹو یا امیج (خاکہ) حاصل کرسکتا ہے اور اسے لینے کے لئے آرڈر بک کراسکتا ہے۔ مائی اسٹامپ ایک منفرد پروڈکٹ ہے جو انڈیا پوسٹ کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس نے کسٹمائزڈ گفٹنگ زمرے میں اپنی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

مائی اسٹامپ آن چھٹھ پوجا ملک بھر کےتمام بڑے ڈاکخانوں اور ڈاک ٹکٹیں جمع کرنے والے بیوروکس میں دستیاب ہے۔ سادگی اور صفائی ستھرائی کی ایک علامت بھی جاری کی گئی۔

مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے مائی اسٹامپ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھٹھ پوجا واحد تہوار ہے جس میں ہم نہ صرف نکلتے ہوئے سورج کی پوجا کرتے ہیں بلکہ سورج کی اس وقت بھی پوجا کرتے ہیں جب وہ غروب ہوتا ہے۔ سوریہ اور چھٹھ تھی میّا کی عبادت یا پوجا ریتی روایات کے لئے منفرد ہے اور سادگی ڈسپلن ریپورٹی (اصلیت) کے اقدار کو پھیلاتی ہے۔
جناب پرساد نے عالمی وبا کے دوران محکمہ ڈاک وتار کی جانب سے کئے گئے اچھے کام کے لئے اس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مستفدین کے گھر کے دروازے تک رقم پہنچانے کے لئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لئے بھی اس کو مبارکباد دی۔
انہوں نے محکمہ سے کہاکہ وہ اسٹامپ کے ذریعے مختلف مشہور تہواروں کی تاریخ کو پیش کرنے کے امکانات کا پتہ لگائیں۔ محکمہ ڈاک تار کے سکریٹری جناب پی کے بسوی نے وزیر موصوف اور دیگر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بانکی پور کے ایم ایل اے جناب نتن نبین اور دیہگہا کے ایم ایل اے سنجو کمار چورسیا نے بہار سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جناب انل کمار کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بہار سرکل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل جناب ونیت پانڈے نے شکریہ کے تحریک کی تجویز پیش کی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7374
(Release ID: 1674294)
Visitor Counter : 177