صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

 وزارت صحت نے تعلیمی سال 21-2020کے لئے مرکزی پول ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس کے تحت ‘وراڈس آف کووڈ وریئرس ’ میں سے امیدواروں کے انتخاب اورنامزدگی کے لئے نئے زمرے کو منظوری دے دی ہے


‘‘یہ تمام  کووڈ  جانبازوں کی عظیم قربانی کوسلام پیش کرنا ہوگا جنھوں نے فرض اورانسانیت کے لئے بناکسی غرض کے خدمت کی ’’:ڈاکٹرہرش وردھن

Posted On: 19 NOV 2020 12:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 19؍نومبر:صحت اورخاندانی بہبودکے مرکز ی وزیر، ڈاکٹرہرش وردھن نے آج 21-2020کے تعلیمی سال کے مرکزی پول ایم بی بی ایس نشستوں کے لئے امیدواروں کے انتخاب اورنامزدگی کے لئے رہنما خطوط میں ‘ وارڈ آف کووڈوریئر’ نامی ایک نئے زمرے کو متعارف کرانے کے سرکاری فیصلے کا اعلان کیا۔

مرکز ی وزیرصحت نے کہا کہ یہ اقدام کووڈ مریضوں کے علاج اورانتظامیہ میں کووڈ کے جنگ بازوں کے ذریعہ نیک خدمات انجام دینے پران کی توقیراورعزت کرناہے۔ انھوں نے کہا‘‘یہ تمام  کووڈ  جانبازوں کی عظیم قربانی کوسلام پیش کرنا ہوگا جنھوں نے فرض اورانسانیت کے لئے بناکسی غرض کے خدمت کی ہے ’’۔

مرکزی پول ایم بی بی ایس کی نشستوں کو ‘‘کووڈ جانبازوں ’’ کے وارڈس میں سے امیدواروں کے انتخاب اورنامزدگی کے لئے مختص کیاجاسکتاہے جنھوں نے کووڈ 19کے باعث اپنی جانیں کھودیں یا وہ حادثاتی طورپر کووڈ 19سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔

اس بات کی یاددہاتی کراتے ہوئے کہ حکومت ہند کے ذریعہ ان لوگوں کے لئے 50لاکھ روپے کے بیمہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے ،کووڈ جانبازوں کی تشریح کی گئی تھی ، وزیرموصوف نے کہا‘‘ کووڈ جانباز تمام سرکاری  صحت دیکھ بھال فراہم کرانے والے ہیں جن میں کمیونٹی صحت ورکربھی شامل ہیں ، جو کووڈ ۔19مریض کے براہ راست رابطہ  میں رہتے ہیں اوران کی دیکھ بھال کرتے ہیں نیزانھیں اس بیماری سے متاثرہونے کا بڑا خطرہ لاحق ہوتاہے ۔ ان میں نجی اسپتالوں کا عملہ اور ریٹائرشدہ ، رضاکار، مقامی شہری ادارے ، کانٹریکٹ پرکام کرنے والے ، یومیہ اجرت والے ، عارضی ، ریاستوں ، مرکزی اسپتالوں نیز مرکزی ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے خود مختار اسپتالوں کے ذریعہ تعینات آوٹ سورس عملہ ، اے آئی آئی ایم ایس اورقومی اہمیت کے ادارے ( آئی این آئی ) ، کووڈ -19کے مخصوص کردہ مرکزی وزارتوں کے اسپتال اوران سے متعلق ذمہ داریاں ، سب کی سب اس میں شامل ہیں ۔

اس زمرے کے لئے 21-2020سال کے لئے مرکزی پول ایم بی بی ایس کی 5نشستیں مخصوص کی گئی ہیں ۔ امیدواروں کا انتخاب ،آن لائن درخواستوں کے ذریعہ ، قومی ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ منعقد ہ ‘نیٹ –2020’ میں حاصل شدہ رینک کی بنیاد پر ، طبی کاؤنسل کمیٹی ( ایم سی سی )کے ذریعہ کیاجائے گا۔

*****************

 

( م ن ۔     ع ا۔ ع آ)

(19.11.2020)

U-7358



(Release ID: 1673992) Visitor Counter : 156