مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وزیر اعظم سوندھی اسکیم کے تحت، 2733497، درخواستیں موصول


اب تک 1434436 درخواستوں کو منظوری

Posted On: 18 NOV 2020 1:15PM by PIB Delhi


وزیراعظم سوندھی پردھان منتری خوانچہ فروشوں کی آتم نربھر ندھی کے تحت2733497درخواستیں موصول ہوئی ہیں- یہ چھوٹے پیمانوں کی قرضوں کی سہولت کی ایک خصوصی اسکیم ہے۔ موصولہ مجموعی درخواستوں میں سے 1434436درخواستوں کو منظوری دی جاچکی ہیں اورتقریبا 788438قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

کووڈ-19لاک ڈاؤن کے باعث جو خوانچہ فروش اپنے آبائی وطن چلے گئے تھے، وہ اپنی واپسی پر اس قرضے کے لیے اہل ہیں۔قرضوں کی فراہمی کو جھنجھٹ سے پاک بنایا گیا ہےکیوں کہ کوئی بھی شخص کسی عام خدمات مرکز اور میونسپل دفتر اور خود بینک جاکر اپنے طور پر درخواست کو آن لائن اپلوڈ کرسکتاہے۔ادھر بینک بھی لوگوں کے گھر گھر جارہے ہیں تاکہ انہیں قرضے فراہم کریں اور انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد دیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بینک عملے کے ذریعہ کیے گئے مشقتی کام کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ‘‘ایک ایسا وقت بھی تھا جب خوانچہ فروش بینک کے اندر ہی نہیں جاسکتے تھے لیکن آج ایسا ہے کہ بینک ان کے گھر جارہے ہیں۔’’

شفافیت، احتساب اور پائیداری کے ساتھ اسکیم کے تیز تر نفاذ کے لیے ویب پورٹل نیز موبائل ایپ کے ساتھ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیاہے جس کا مقصداسکیم کا انتظام کرتے ہوئے، شروع سے آخر تک حل فراہم کرنا ہے۔آئی ٹی پلیٹ فارم ،ویب پورٹل نیز موبائل ایپ کو ایس آئی ڈی بی آئی کے اڈیامی مترا پورٹل کے ساتھ مربوط کرتا ہے جو کہ قرضے کے انتظامیہ کے لیے ہے۔ یہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے پورٹل ‘پیسہ’ سے بھی اسے مربوط کرتا ہے جو خودکار طور پر سود کی مراعات کا انتظام کرتاہے۔اسکیم کی ترغیبات کے ڈیجیٹل لین دین یعنی یوپی آئی، ادائیگی کے تسہیل کاروں کے کیو آر کوڈ، روپئے، ڈیبٹ کارڈ وغیرہ جیسے ڈیجیٹل طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے رسیدیں/ادائیگیوں کی سہولت دستیاب کی گئی ہے جو کہ خوانچہ فروشوں کو ماہانہ کیش بیک کی صورت میں حاصل ہوتی ہیں۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے پہلے ٹوئٹ کیا تھا ان کی وزارت اس عمل کو آسان اور بلا جدوجہد والا بنانے کے لیے تمام متعلقہ ساجھیداروں کے ساتھ کام کررہی ہے تاکہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کیاجاسکے۔

کووڈ-19 کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں مقامی تاجروں کے لچکدار رویے سامنے آئے لیکن اب وہ سرکار کی مدد سے اپنا کاروباردوبارہ شروع کرسکتے ہیں اوراپنی زندگیوں کو بہتر بناسکتے ہیں۔ان خوانچہ فروشوں میں سے اکثر جنہیں سوندھی اسکیم کےذریعہ قرضہ فراہم کیا گیا، وہ اپنے قرضوں کی بروقت واپس ادائیگی کررہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چھوٹی مدت کے قرض دار اپنی ایمانداراور بردباری کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ہاؤسنگ اورشہری امور کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج)جناب ہردیپ سنگھ پوری نے نفاذ کی صورت حال اورپی ایم سوندھی اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ یہ آتم نربھر بھارت بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے جس میں ہرایک ہندوستانی، ملک کی ترقی اور پیش رفت کی رفتار میں ایک ساجھیدارہے۔

اس اسکیم کے نفاذ میں شہری مقامی ادارےانتہائی اہم کردارادا کررہے ہیں۔وہ تمام ساجھیداروں کا ایک نیٹ ورک وضع کررہے ہیں جن میں خوانچہ فروشوں کی ایسوسی ایشن ،کاوروباری کروسپوڈنٹ(بی سیز)، بینکوں کے ایجنٹ، چھوٹے مالیاتی ادارے( ایم ایف آئی)، ذاتی مدد کے گروپ (ایس ایس جی) اور ان کی فیڈریشن، بھیم،پے ٹی ایم، گوگل پے،بھارت پے، ایمازون پے، فون پے وغیرہ جیسے ڈیجیٹل ادائیگی کے تسہیل کارشامل ہیں جو اسکیم کو کامیابی کے ساتھ منظم کرنے کا قدم ہے۔

 

 

******

 

م ن۔  ا ع  ۔ ر ض

U-NO.7354



(Release ID: 1673703) Visitor Counter : 224