سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی نے  2020کے لئے سورن جینتی فیلوزکاانتخاب کیا

Posted On: 12 NOV 2020 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12نومبر:سورن جینتی فیلوشپ کے لئے لائف سائنسیز ، کیمیکل سائنسیز ، ریاضی ،ارضیاتی اورماحولیاتی ، فزیکل سائنسیز اورانجینئرنگ کے شعبوں میں اختراعی تحقیق خیالات سے منسلک اور تحقیق وترقی پر اثربنانے کی صلاحیت رکھنے والے کئی سائنسدانوں منتخب کیاگیاہے ۔ ایوارڈ کے لئے منتخب کئے گئے سائنسدانوں کو تحقیقی منصوبے میں اخراجات کے اعتبار سے آزادی اور لچیلے پن کے ساتھ تحقیق کو آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے گی ۔

سورن جینتی فیلوشپ اسکیم حکومت ہند کے ذریعہ بھارت کی 50ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر شروع کی گئی تھی  جو سائنس اورٹکنالوجی کے اہم شعبوں میں بنیادی تحقیق کو آگے بڑھانے میں بہترمظاہرہ کرنے والے منتخب سائنسدانوں کو مدد اور تعاون فراہم کرتی ہے ۔

اسکیم  کے تحت ایوارڈ فاتحین کو محکمہ برائے سائنس وٹکنالوجی ، حکومت ہند کے ذریعہ مدد فراہم کی جاتی ہے جو تحقیق کے لئے سبھی ضروریات کو پوراکرے گی اوراس میں 5سال کے لئے فی ماہ 25ہزارروپے کی فیلوشپ شامل ہوگی ۔ علاوہ ازیں ڈی ایس ٹی ایوارڈ فاتحین کو 5سالوں کے لئے 5لاکھ روپے کی ریسرچ گرانٹ دیکر ان کی مدد کرتی ہے ۔ فیلوشپ ان کے بنیادی ادارے سے ملنے والی تنخواہ کے علاوہ فراہم کی جاتی ہے ۔ فیلوشپ کے علاوہ آلات ، کمپیوٹیشنل سہولتوں ، قومی اوربین الاقوامی سفراوردیگر خصوصی ضروریات کے لئے گرانٹ اگرکوئی ہو، کواہلیت کی بنیاد پر کورکیاجاتاہے ۔

محکمہ برائے سائنس وٹکنالوجی کے سکریٹری پروفیسرآشوتوش شرمانے کہاکہ ‘‘اس سال سے شروع ہونے ایک نئی پالیسی کے طورپر ایس جے ایف کے تحت نوجوان سائنسدانوں کی بہت بڑی تعداد کی مدد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ انھیں تسلیم کیاجاسکے ، ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ، اورانھیں اعلیٰ ترین صلاحیت پرکام کرنے کے لئے بااختیاربنایاجاسکے ۔

2020کے فیلوشپ کے لئے سخت تین سطحی اسکریننگ عمل کے توسط سے منتخب 21سائنسدانوں کی فہرست گوشوارہ ۔1میں دی گئی ہے :

گوشوارہ -1

سورن جینتی فیلوشپ کے لئے منتخب سائنسدانوں کی فہرست

  1. ڈاکٹرانوپ بسواس ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ۔پنے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر امکانات اورکنٹرول تھیوری پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ اپنی تحقیق کے ذریعہ انھوں نے ایک امکانی نقطہ نظرنان لاینئرغیرمقامی جزوی فرق مساوات کا تجزیہ کرنے کا ہدف رکھاہے ۔ تحقیقی شعبہ :ریاضی سائنس
  2. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں فزکس محکمے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرراجیش وی نائر نینوفوٹونکس ، کوانٹم فوٹونکس ، فوٹونکس کرسٹل ، نینو لاسرس میں تحقیق کرتے ہیں ۔تحقیقی شعبہ :فزیکل سائنس ۔
  3. ڈاکٹرگوپال جی جھا ، سائنس داں ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ ، نئی دہلی ، ان میکانزم کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جن کے ذریعہ جرثومے کے سبب بیماری ہوتی ہے ،اورپودے اپنی حفاظت کرتے ہیں جو جدید بایولوجی میں تحقیق کا ایک دلچسپ شعبہ ہے ۔
  4. ڈاکٹرسوریہ سارتھی بوس ، ایسوسی ایٹ پروفیسر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، بنگلورو۔ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں پالیمرپروسیسنگ ، پالیمرامتزاج ، کاربن نینو ٹیوب اورگرافین پرمبنی پالیمرنینوکمپوزٹ ، اسٹرکچر۔پروپرٹی ریلیشن شپ شامل ہیں ۔
  5. ڈاکٹرانگ شومن ناگ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ۔پنے ۔وہ سالیوشن ۔پروسیس میں سیمی کنڈکٹرنینوکرسٹل ماڈیول کا استعمال کرکے فعال غیرنامیاتی مواد تیارکرنے پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ ان کے کام میں میٹریل ڈیزائن ، فوٹوفزکس اور پروٹوٹائپ آلات کی تعمیر شامل ہے ۔
  6. ڈاکٹروجے  کمارایس نائر سائنسی تحقیق کار، اسپیس فزکس لیباریٹری ،وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر، تھروونتھاپورم ۔ان کی تحقیقی دلچسپیوں نے ایروسول ۔ماحولیاتی تبدیلی شامل ہے ۔ اپنے مجوزہ کام کے ذریعہ وہ یہ سمجھنے کا ہدف رکھتے ہیں کہ مستقبل میں وارمنگ رجحان میں گلوبل وارمنگ پر ایروسول کے اچھے اثرات ایروسول فورسنگ کی ماحولیاتی حساسیت میں کلاوڈ فورسنگ کے رول کااندازہ کرنے کے لئے گلوبل وارمنگ پرایروسول کے ماسکنگ اثرات کی بھرپائی کیاہوگی ۔ تحقیق کا شعبہ ارضیاتی اورماحولیاتی سائنس ۔
  7. ڈاکٹرباسودیو داس گپتا ،ٹاٹاانسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ ، ممبئی کے تھیوروٹیکل فزکس کے محکمے میں فیکلٹی ممبرہیں وہ کاسمولوجی اور ایسٹروپارٹیکل فزکس میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ وہ سپرنووانیوٹرینیو، جی آربی ، اے جی ایم وغیرہ سے اعلیٰ توانائی نیوٹرینو کی فزکس پر کام کرتے ہیں ۔تحقیقی شعبہ: فزیکل سائنس ۔
  8. ڈاکٹردیبیندوداس ، اسسٹنٹ پروفیسرانڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، کولکاتہ زندگی کے کیمیاوی ترقی ، امیلائیڈ پرمبنی فعال نرم میٹریل فوٹوتھرمل تھریپی کے لئے مواد میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
  9. ڈاکٹرآرمہالکشمی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ۔بھوپال ۔ان کی دلچسپی کی شعبوں میں کھول پروٹین ولن اور پھلن ، کینسراورنیوروڈی جنریشن میں کھول پروٹین ریگولیشن مولیکیولر ایکسپریمنٹل بائیوفزکس شامل ہیں ۔
  10. ڈاکٹرراجیش ناتھ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اورریسرچ ۔پنے ، الٹراکول ایٹم اورکئی طرح کے باڈی فزکس میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تحقیقی شعبہ فزیکل سائنس ۔
  11. ڈاکٹرچندرشیکھرشرما ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔حیدرآباد ۔ ان کی دلچسپیوں کی تحقیق میں کاربن پرمبنی ہیئرآرکیکل مواد ، فطرت سے حوصلہ افزاپالیمر سطحوں ،کاربن نینوفائبرس اور کاربن۔ ایم ای ایم ایس شامل ہیں ۔ تحقیقی شعبہ انجینئرنگ سائنس ۔
  12. ڈاکٹربیمن بی منڈل ، پروفیسر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ گوہاٹی  ۔ان کی دلچسپی کے  تحقیقی شعبوں میں ٹشوانجینئرنگ ، بائیو میٹریل اور ری جنریٹومیڈیسن ہیں ۔تحقیقی شعبہ لائف سائنس ۔
  13. ڈاکٹرہری ہرن نارائنن ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ٹاٹاانسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ ممبئی ۔ڈاکٹرہری ہرن کی تحقیق کی دلچسپیوں میں کئی گنا سیکھنے ، رینڈومائزڈ ، الگوریتھم شامل ہیں ۔ تحقیقی شعبہ ریاضی سائنس ۔
  14. ڈاکٹر ونچیپن اروندن ، اسسٹنٹ پروفیسر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، تروپتی ۔وہ لی آئن بیٹری ( ایل آئی بی ) کے لئے اعلیٰ کارکردگی والے الیکٹروڈس اورالیکٹرولائٹس کی ترقی اور اس سے ہٹ کر اوربیٹری اور سپرکیپسٹرکے ہائی بریڈایزیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تحقیقی شعبہ فزیکل سائنس ۔
  15. ڈاکٹرپی انبرسن ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، مدراس ۔وہ  نئے طریقہ کارتیارکرنے اور ان کا نفاذ کرنے اورانھیں بائیولوجیکل موزونیت اوریومیہ مسائل کے مختلف پیچیدہ  مولیکیولس میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تحقیقی شعبہ کیمیکل سائنس ۔
  16. ڈاکٹرسندیپ ایشورپا، اسسٹنٹ پروفیسرانڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، بینگلورو ۔وہ سائیکالوجیکل اور پیتھالوجیکل ، این جی او جینیسس کے میکانزم کے مطالعہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تحقیقی شعبہ لائف سائنس ۔
  17. ڈاکٹرسمبدھ مشرا ، اسسٹنٹ پروفیسر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، بینگلورو ۔ ان کے دلچسپی کے شعبو ں میں ماحولیاتی تبدیلی ( ماضی اورحال ) ، کیمیکل اوشنوگرافی ، اور کیمیکل ویدرنگ لوٹیمپریچر ، جیوکیمسٹری شامل ہیں ۔ تحقیقی شعبہ فزیکل سائنس ۔
  18. ڈاکٹرسنجیوکماراگروال ، ایسوسی ایٹ پروفیسر جی ، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس بھوبنیشور ۔ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں نیوٹرینوآسی لیشن فینومینولوجی ، نیوٹرینوبیم ، سولر اور ماحولیاتی نیوٹرینس  براہ راست اوربالواسطہ طورپرڈارک میٹرکی دریافت شامل ہیں ۔ تحقیقی شعبہ فزیکل سائنس ۔
  19. ڈاکٹرمہیش کاکڑے ، پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف میتھ  میٹکس ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بینگلورو ۔ ان کی دلچسپی نمبر تھیوری میں ہے۔
  20. ڈاکٹرپربھوراج گوپال ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، مدراس ، ان کی دلچسپی کے شعبوں میں

گائیڈڈ الٹراسونک انسپکشن اور ویواسکٹرینگ کاتجزیہ شامل ہیں ۔ تحقیقی شعبہ انجینئرنگ سائنس ۔

21۔ڈاکٹرایکمبرم بلرامن ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈپارٹمنٹ آف کیمسٹری ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ۔ تروپتی۔ان کی تحقیقی دلچسپی  پائیدارکیٹلیسس اور سی -1کیمسٹری کے کیٹلسٹ ترقی پرمرکوز ہے ۔ تحقیقی شعبہ ، کیمیکل سائنس ۔

***************

)م ن ۔ن ا ۔ع آ)

( 18.11.2020 )

U-7325



(Release ID: 1673701) Visitor Counter : 165