وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  کی اپیل پر روحانی رہنماؤں  نےوُوکل فار لوکل کو اپنایا


سماج میں آتم نربھر بھارت مہم کو اپنی دعاؤں سے نوازا

Posted On: 17 NOV 2020 1:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل روحانی رہنماؤں سے  آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو  مقبول بنانے کی اپیل کی تھی، جس پر ملک بھر کے نامور روحانی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں رد عمل کیا ہے۔ سنت سماج نے  وزیراعظم کی اپیل کا پورے جوش سے خیر مقدم کیا ہے۔ روحانی شخصیات نے سامنے آکر آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے اور  اس مقصد  کو اپنا مکمل تعاون دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم نے یہ اپیل کل  جین آچاریہ شری وجے ولبھ سریشور جی مہاراج کی 151 ویں  سالگرہ  کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’اسٹیچو آف پیس‘ کی نقاب کشائی کرتے وقت کی تھی۔ جناب مودی نے کہا تھا کہ  جس طرح جنگ آزادی کی بنیاد  بھگتی کی تحریک سے پڑی تھی، اسی طرح  آتم نربھر بھارت   کی بنیاد بھی ہمارے  ملک کے سادھوؤں، مہاتماؤں، مہنتوں اور  آچاریوں کے ذریعے فراہم کی جانی چاہئے۔

شری شری روی شنکر نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر  اُن کی تنظیموں کے نوجوانوں نے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء  میں آتم نربھر بھارت کے عزم کو مضبوط کرنے کے لئے ایک  ایپ بنایا ہے۔

 

بابا رام دیو نے بھی پتانجلی اور اپنے تمام پیروکاروں کی طرف سے آتم نربھر بھارت کو مکمل  تعاون دینے کے عزم کو  دہرایا۔ انہوں نے پیش کش کی وہ دیگر روحانی رہنماؤں سے ملاقات کرکے ’ووکل فار لوکل‘ کے پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کریں گے۔

سد گرو جگی واسودیو نے وزیراعظم کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’خود کفیل بننا ایک بنیادی طاقت ہے، جو کہ مضبوط اور مستحکم ملک کے لئے ضروری ہے۔ اس سے الگ نہ رہیں بلکہ قومی دھارے سے جڑیں اور دنیا میں اہمیت کے حامل بنیں۔ یہ شہریوں کے عزم کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

 

سوامی اودھیشا نند نے سرکردہ روحانی رہنماؤں کی طرف سے متحدہ تعاون کا بھروسہ دلایا اور وزیراعظم کی اپیل کو حوصلہ بخش بتایا۔

بھاوت کتھا کار اور روحانی شخصیت دیوکی نندن ٹھاکر نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر  اُن کے پیروکاروں نے ’ووکل فار لوکل‘ کو  اپنی زندگی کا  نصب العین بنالیا ہے۔

آتم نربھر بھارت کی حمایت اور اس کی تعریف میں روحانی رہنماؤں کے پیغامات  بھرے پڑے ہیں۔ یہ نہ صرف  ذاتی سطح پر اس کی حمایت کرتے ہیں بلکہ سنت سماج کے مجموعی تعاون کی بھی پیش کش کررہے ہیں، جس میں وہ  اپنے حامیوں سے ’ ووکل فار لوکل‘ کو اپنانے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ اس مقصد  کو بنیادی ڈھانچہ اور وسائل  فراہم کرنے کی بھی باتیں کررہے ہیں۔اس تحریک کے لئے  ان کے  تعاون کو درج ذیل پیغامات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ق ت- ق ر)

U-7303


(Release ID: 1673431) Visitor Counter : 211