نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کی وزارت نے 500 نجی اکیڈمیوں کی مالی مدد دینے کے لئے نئے ترغیباتی ڈھانچے کا اعلان کیا
Posted On:
14 NOV 2020 3:30PM by PIB Delhi
ایک منفرد پہل کے طور پر کھیلوں کی وزارت نے مالی سال 21-2020 سے شروع ہونے والے اگلے چار سالوں کے لئے کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے 500 پرائیویٹ اکیڈمیوں کو مالی مدد دینے کے لئے ایک ترغیباتی ڈھانچے کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے تحت اکیڈمیوں کے ذریعے تربیت پانے والے کھلاڑیوں کی معیاری حصولیابی، اکیڈمی میں دستیاب کوچز کی سطح، کھیل کے میدان کی کوالٹی یا معیار اور کھیل سائنس کی سہولیات اور اسٹاف کی دستیابی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی کوالٹی کی بنیاد پر پرائیویٹ اکیڈمیوں کو مختلف زمروں میں بانٹا جائے گا۔ 2028 کے اولمپکس میں مہارت کے لئے نشان زد 14 ترجیحی ڈسپلین (مختلف کھیل دود) پہلے مرحلے میں امداد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
اس فیصلے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ان اداروں کو تعاون اور امداد دینے کے واسطے حکومت کے لئے یہ بہت اہم ہے، تاکہ ملک کے انتہائی دور دراز کے علاقوں میں باصلاحیت کھلاڑی تلاش کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بہت سی چھوٹی اکیڈمیاں ہیں، جوکہ ایتھلیٹس کی نشاندہی کرنے کے علاوہ انہیں تربیت دے رہی ہیں۔ اس کا مقصد تمام اکیڈمیوں خصوصاً پرائیویٹ اکیڈمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے، وسائل اور کھیل سپائنس سپورٹ کی سطح کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے، تاکہ ایتھلیٹس بہترین تربیت حاصل کرسکیں۔
اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اولمپک میں تمغہ جیتنے والے گگن نارنگ نے جو گگن نارنگ اسپورٹس پرموشن فاؤنڈیشن کے تحت گن فار گلوری کے نام سے ایک پرائیویٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں، کہا کہ یہ پرائیویٹ اکیڈمیوں کے لئے ایک زبردست قوت ہے، کیونکہ یہ انہیں اس بات کی تحریک دے گا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ عالمی نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنےکا سلسلہ جاری رکھیں اور عالمی نوعیت کے ایتھلیٹس کی نشوونما میں زیادہ وسائل کو یقینی بنائیں۔
اس اسکیم کے تحت ایس اے آئی اور این ایس اف مل کر کام کریں گے۔ ایس اے آ:ی، این ایس ایف کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کرے گا اور اکیڈمیوں کی گریڈیشن اور زمرہ بندی کو نافذ کرے گا۔ ہر ڈسپلین کے تحت فنڈ یعنی مالی امداد کی رقم کی مقدار اور فنڈ حاصل کرنے والی اکیڈمیوں کی تعداد کا فیصلہ سرمایہ کاری کے لئے ضرورت کے ایک مقصد تخمینے کے ذریعے کیا جائے گا۔ تربیت کی مجموعی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے تمام اکیڈمیوں میں کھیل سائنس کی سہولیات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
بیڈمنٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند نے اس پہل کے لئے حکومت اور ایس اے آئی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گوپی چند نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ملک میں کھیلوں کے لئے یہ ایک بڑی پہل ہے اور یہ سبھی کھلاڑیوں اور اسپورٹس ایکو سسٹم کو کھلاڑیوں کے سبھی سیکشن کو زبردست فائدہ پہنچائے گی۔یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور میں اس ونڈرفل، شاندار پہل کے لئے حکومت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو مبارکباد دینا پسند کروں گا۔
م ن، ح ا، ع ر
U-7243
(Release ID: 1673014)