سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے دِوِیانگجنوں کی ملکیت والی اور غیر مجاز کیریج گاڑیوں کے سلسلے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے دی جانے والی مختلف چھوٹ،سہولتوں اور راحت کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے

Posted On: 13 NOV 2020 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 نومبر ،           دِوِیانگجنوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خاطر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے  ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اور ان سے کہا ہے کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے غیر مجاز گاڑیوں کو فراہم کی جانے والی مختلف قسم کی چھوٹ/ ا ٓسانیاں/ راحت دِوِیانگجنوں کی ملکیت والی گاڑیوں کو فراہم کی جائیں۔

وزارت نے اس سے پہلے سی ایم وی آر 1989 کے فارم 20 میں ترمیم کے لیے 22 اکتوبر 2020 کو جی ایس آر 661 (ای) جاری کی تھی جس کے ذریعے موٹرگاڑیوں کی خریداری / ملکیت/ آپریشن کے ذریعے حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت دِوِیانگجنوں (جسمانی طور پر معذور افراد) کو فراہم کیے جانے والے جی ایس ٹی کے اور دیگر فائدے ملکیت کا اندراج کرکے فراہم کیے جانے تھے۔ان ترمیمات کے ذریعے ملکیت کی اس طرح کی تفصیلات کا مناسب اظہار ہوگا اور دِوِیانگجن مختلف اسکیموں کے تحت یہ فائدے حاصل کرسکیں گے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7237


(Release ID: 1672894) Visitor Counter : 132