وزارت خزانہ

مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر اور لداخ کے لئے  سب کاوشواس(وراثت ،تنازعہ کا حل ) اسکیم کے تحت  درخواستیں  داخل کرنے کی آخری تاریخ31دسمبر 2020تک  بڑھائی گئی

Posted On: 12 NOV 2020 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 نومبر 2020: مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر اور لداخ  میں تجارت اور صنعت کو مدددینے کے ایک بڑے فیصلے کے تحت  مرکزی حکومت نے  ان دونوں  مرکز کےزیر انتظا م علاقوں   کے مجاز ٹیکس دہندگان کے لئے سب کا وشواس (وراثت تنازعہ حل )  ایس وی ایل ڈی آر اسکیم 2019  کا فائدہ اٹھانے کے لئے آخری تاریخ  کو 31دسمبر 2020 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے سے جموں وکشمیر اورلداخ کے ان ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت ملے گی جنہیں   آپریشن  کی اصل مدت کے دوران  اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے میں  حقیقی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔آخری تاریخ میں توسیع سے ان ٹیکس دہندگان کو اپنے ماضی کے ٹیکس  تنازعات کے حل کے لئے ایک نیا موقع  ملے گا۔

ایس  وی ایل ڈی آر ایس 2019  اسکیم کو یکم ستمبر 2019  کو  سینٹرل ایکسائز اینڈ سروس  جیسے  وراثت والے ٹیکسوں  سے متعلق  مقدمے بازی اورتنازعات کو کم کرنے کے مقصدسے نافذ کیا گیا تھاتاکہ  ٹیکس دہندگان جی ایس ٹی پرتوجہ مرکوز کرسکیں۔ اس اسکیم نے ٹیکس دہندگان کو   متنازعہ ٹیکس رقومات   کی ادائیگی پر 70فیصد (ٹیکس رقم )سے لے کر 40فیصد تک کی راحت دی ۔ اس میں سو د اور جرمانے کی پوری چھوٹ بھی دی گئی ہے ۔یہ اسکیم 30 جون 2020 کو بند ہوگئی تھی۔کووڈ-19  کے اثر کے باوجود  ایس وی ایل ڈی آر ایس 2019  اسکیم کو زبردست ردعمل حاصل ہوا اور کل89823کروڑروپے  کے کل ٹیکس واجبات   کے ساتھ 189225ڈکلریشن  حاصل  ہوئے ۔ اس اسکیم  کی وجہ سے 27866 کروڑروپے کے  ٹیکس کی وصولی ہوئی ۔اس طرح یہ  ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی تاریخ میں سب سے اچھا مظاہرہ کرنے والی اسکیم بن گئی ہے۔

جموں وکشمیر  اور لداخ جیسے مرکز کے زیرانتظا م علاقوں کے ٹیکس دہندگان کے لئے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی مدت بڑھانے سے متعلق فیصلہ انہیں اس اسکیم کا  فائدہ اٹھانے والے  ملک بھر کے ہزاروں دیگر ٹیکس دہندگان کے ساتھ برابری کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط جلد ہی جاری کئے جائیں  گے۔

*************

 

  م ن۔ح ا ۔رم

(13-11-2020

U- 7209


(Release ID: 1672596) Visitor Counter : 215