بجلی کی وزارت
پاور گرڈ نے مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد (پی اے ٹی) 3117 کروڑ روپئے کا منافع دکھایا ہے
کُل آمدنی 8 فیصد بڑھ کر 9890 کروڑ ہوگئی
Posted On:
12 NOV 2020 12:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 نومبر ، پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) نے جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن کمپنی ہے اور ملک کی سینٹرل ٹراسمیشن یوٹیلیٹی (سی ٹی یو) ہے۔ مالی سال 21 کی دوسری سہ ماہی کے لیے مضبوط بنیاد پر ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 3094 کروڑ روپئے کا منافع اور 9831 کروڑ روپئے کی کل آمدنی دکھائی ہے۔ اکیلی بنیاد پر کمپنی نے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اور کُل آمدنی مالی سال 21 کی دوسری دہائی کے لیے بالترتیب 3117 کروڑ روپئے اور 9890 کروڑ روپئے دکھائے ہیں۔ جس سے مالی سال 20 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً بالترتیب 23 فیصد اور 8 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
چھ مہینے کی مدت کے لیے (مالی سال 21 کی آدھی مدت) پی اے ٹی اور مضبوط بنیاد پر کُل آمدنی 5142 کروڑ روپئے اور 19648 کروڑ روپئے بالترتیب دکھائی گئی ہے جو مالی سال 20 کی ا سی مدت کے مقابلے میں بالترتیب ایک فیصد اور6 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ ا کیلی بنیاد پر پی اے ٹی اور کُل آمدنی بالترتیب 5097 کروڑ روپئے اور 19511 کروڑ روپئے رہی ہے جو کہ بالترتیب 3 فیصد اور 6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7184
(Release ID: 1672508)
Visitor Counter : 127