عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکیے کے ذریعےگھر پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی سروس کی شروعات
اپنے گھر پر رہ کر لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے سلسلے میں پنشن پانے والوں کے لیے زبردست راحت
Posted On:
12 NOV 2020 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 نومبر ، محکمہ ڈاک اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، آئی پی پی بی کے ذریعے ڈاکیے کی معرفت ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ گھر پر جمع کرنے کے لیے پنشن اور پنشنروں کی فلاح وبہبود کے محکمے نے ایک اسکیم کی کامیاب شروعات کی ہے۔جیون پرمان پورٹل کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ آن لائن جمع کرنے کی سہولت وزیر اعظم نے نومبر 2014 میں شروع کی تھی جس کا مقصد پنشنروں کو لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لیے ایک آسان اور شفاف سہولت فراہم کرنی تھی۔
پنشن اور پنشنروں کی فلاح وبہبود سے متعلق محکمہ عملے اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قابل ستائش رہنمائی میں ہر سال سسٹم کو معمر پنشن یافتہ لوگوں کے لیے مشکلات سے پاک اور زیادہ سے زیادہ آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سہولت کو پورے ملک میں فراہم کرنے کی خاطر پنشن اور پنشنروں کی فلاح وبہبود کے محکمے نے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کی خدمات حاصل کیں اور اس کے ڈاکیوں اور گرامین ڈاک سیوکوں کے زبردست نیٹ ورک کو استعمال کیا تاکہ لائف سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنے کے لیے پنشن یافتہ لوگوں کو ان کے گھروں پر سہولت فراہم کی جائے۔
آئی پی پی بی نے اپنے بینک سافٹ ویئر میں تبدیلی کرکے اسے الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نیز یو آئی ڈی اے آئی کے جیون پرمان سافٹ ویئر سے منسلک کردیا تاکہ ڈی ایل سی خدمات کو پنشن یافتہ افراد کے گھروں تک پہنچایا جاسکے۔ یہ سہولت دیگر سہولتوں کے علاوہ ہوگی مثلاً گھر پر بیٹھے بیٹھےبینک کھاتوں سے روپیہ نکالنا۔ ا ٓئی پی پی بی ڈاک خانوں میں 136000 سے زیادہ یونٹوں پر مشتمل اپنے قومی نیٹ ورک کا استعمال کر رہا ہے اور 189000 سے زیادہ ڈاکیوں اور گرامین ڈاک سیوکوں کی اسمارٹ فون اور بایو میٹرک آلات کے ذریعے خدمات حاصل کر رہا ہے۔ تاکہ گھروں پر بینکاری خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اس کے نتیجے میں پورے ملک میں بڑی تعداد میں پنشن یافتہ افراد اپنی بینک شاخوں میں جائے بغیر اور بینک شاخوں کے باہر قطار میں کھڑے ہوئے بغیر ڈاکیوں / گرامین ڈاک سیوکوں کے ذریعے اپنے گھروں پر اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
آئی پی پی بی کے ذریعے ’’ڈی ایل سی جمع کرنے کے لیے گھر پر خدمت‘‘ کا فائدہ اٹھانے کی خاطر پنشن یافتہ افراد ippbonline.com پر تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ چارجیبل سروس ہے اور مرکزی حکومت کے پورے ملک میں رہنے والے پنشن یافتگان کو فراہم ہوگی خواہ ان کے پنشن کھاتے مختلف بینکوں میں ہوں۔ آئی پی پی بی کے ذریعے اس خدمت کی فراہمی کی تفصیلات @ یوٹیوب (پنشن ڈی او پی پی ڈبلیو) اور فیس بک ڈی/ او پنشن اینڈ پنشنرس ویلفیئر پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ موجودہ وبائی بیماری کے پس منظر میں اپنے گھر پر رہتے ہوئے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا پنشن یافتگان کے لیے ایک بڑی راحت کا سبب ہوگا۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7183
(Release ID: 1672390)
Visitor Counter : 207
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam