بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے گوگل انٹرنیشنل ایل ایل سی کے ذریعہ جیوپلیٹ فارم لمیٹڈکے 7.73فیصد اکوئٹی شیئر کیپٹل کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
12 NOV 2020 10:04AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 12؍نومبر:بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے کامپٹیشن ایکٹ ، 2002کے سیکشن 31( 1)کے تحت گوگل انٹرنیشنل ایل ایل سی ( جی آئی ایل ) کے ذریعہ جیوپلیٹ فارم لمیٹڈ( جے پی ایل ) کے 7.73فیصد اکوئٹی شیئر کیپٹل کے حصول کی منظوری دی ہے ۔
جی آئی ایل گوگل ایل ایل سی (اجتماعی طورپر تمام گوگل ایل ایل سی ذیلی اداروں ، گوگل ) کی ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے ۔ گوگل ایل ایل سی ایک ڈیلاویئرلمیٹڈلائبلیٹی کمپنی ہے اوریہ الفابیٹ انک کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے ۔ جی آئی ایل ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور اس کے زیرملکیت گوگل کی کوئی بھی مصنوعات یا خدمات نہیں ہے اور نہ وہ اسے چلاتی ہے ۔
جے پی ایل ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈکی ایک ذیلی کمپنی ہے جو اس کے جاری کردہ اکوئٹی شیئر کیپٹل کی اکثریت رکھتی ہے ۔جے پی ایل اپنی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری اداروں اور دیگر متفرق سافٹ ویئر اور تکنالوجی سے متعلق خدمات کے لئے وائر لیس ،ہوم براڈبینڈ اور انٹرپرائز براڈبینڈ سروسیز ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسیز ، موبائل ایپلی کیشن ، مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارموں ، ٹکنالوجی خدمات سمیت بنیادی طورپر ڈیجیٹل مصنوعات /خدمات پیش کرتی ہے /پیش کرے گی ۔
کمیشن کے تفصیلی آرڈرپرعمل ہوگا۔
***************
)م ن ۔ن ا۔ع آ: )
U-7172
(Release ID: 1672212)
Visitor Counter : 176
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam