وزارت دفاع
ہندوستان کی گھڑسواری کی فیڈریشن (ای ایف آئی ) ،12سے 15 نومبر تک، فیڈریشن ایکویسٹری انٹرنیشنل (ای ایف آئی )ایوینٹنگ کا انعقادکررہی ہے
Posted On:
11 NOV 2020 2:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 نومبر 2020: ای ایف آئی ایوینٹگ مقابلے ، 12سے 15 نومبر 2020 تک دلی کینٹ کے فوجی پولو اور رائڈنگ مرکز(اے پی آر سی ) میں منعقدہوں گے۔ایوینٹنگ تین زمروں پر مشتمل ٹیسٹ ہیں یعنی ڈریسیج ، کراس – کاؤنٹی اور شوجمپنگ ۔کوئی بھی کھلاڑی اس کی کم سے کم پینلٹیاں ہوں گی وہ اپنے متعلقہ زمروں کا فاتح ہوگا یعنی و ن اسٹار انٹرو اور ٹو اسٹار شارٹ ۔ یہ ٹورنامنٹ 4دن کے لئے منعقدہوتا ہے اور اس کے پہلے دن جانوروں کا معائنہ ، دوسرے دن ڈریسز ٹسٹ ، کراس -کاؤنٹی ٹسٹ ، جبکہ آخری دن شو جمپنگ کاٹسٹ ہوتاہے۔ڈریسنگ ٹسٹ 60 میٹر X 20 میٹر کے مقابلے کے میدا ن میں منعقدہوتا ہے جس میں مقرر ہ فاصلوں پر میدان کے باہر مارکر رکھے جاتے ہیں۔گھوڑسوار کو رکنے ، چلنے ، لہرانے اور اچھلنے وغیرہ جیسی مختلف حرکات پیش کرنی ہوتی ہیں جوکہ ٹسٹ میں دی گئی ترتیب کے مطابق کی جاتی ہیں ۔ہرحرکت کے لئے 10 نمبر ہوتے ہیں اور ہر جج کے مجموعی اوسط کو حتمی ڈریسز کے تئیں گنتی کیا جاتا ہے جس کا اظہار فیصدکی شکل میں ہوتا ہے۔
اگلے روز گھوڑ ا اور گھڑسوار کے لئے مخصوص فاصلے کے راستے پر کراس کاؤنٹی کی نمائش کی جاتی ہے جس میں مقررہ وقت کی حد کے اندر اندر پہلے سے نصب رکاوٹوں کو پار کرنا ہوتا ہے۔کسی بھی رکاوٹ کی خلاف ورزی کے لئے پہلی مرتبہ 20 جرمانہ پوائنٹ جبکہ دوسری مرتبہ اسی جمپ میں خلاف ورزی کے لئے 40 جرمانہ پوائنٹ دئے جاتے ہیں۔ ان ہی رکاوٹوں میں تیسری مرتبہ جرمانے سے کھلاڑی کھیل سے باہر ہوجاتا ہے۔گھڑ سوار یا گھڑسوارنیز کے گرنے سے بھی کھیل سے باہر کردیا جاتا ہے۔اس واقعے کا آخری اورحتمی مرحلہ شو جمپنگ ہے جو کہ 60 میٹر X 20 میٹر کے مقابلے کے میدا ن میں منعقدہوتا ہے۔ ہر مرتبہ گرنے یا خلاف ورزی کرنے پر چار جرمانہ پوائنٹ دئے جاتے ہیں اور تیسری مرتبہ خلاف ورزی پر گھڑ سوار اور گھوڑے دونو ں کو کھیل سے باہر کردیا جاتاہے۔
ان تینوں ٹیسٹوں کا مجموعی اسکور حتمی ہوتاہے۔ای ایف آئی کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ( ایم وائی اے ایس ) ، اس وقت سے ’’ ترجیحی‘‘ زمرے میں اس وقت سے رکھتی ہے جب ہندوستان کی ٹیم نے انفرادی اور ٹیم ، دونوں زمروں میں 2018 کے ایشیائی کھیلوںمیں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔اس واقعے کے ڈسپلن ہندوستان کی قوت کی روایت رہے ہیں جس میں گزشتہ ایشیائی کھیلوںمیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں میڈل حاصل کئے گئے۔
ہندوستان میں ایف ای آئی کے ان سطحی کھیل کود کا آغازچائنا میں منعقد ہونے والے 2022 کے ایشیائی کھیلوں کے لئے تیاری کا ایک حصہ ہے۔توقع ہے کہ 50 سرکردہ گھڑسوار اور 60 گھوڑے اس مقابلہ جاتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 7145
(Release ID: 1671898)
Visitor Counter : 164