صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے خلاف پنجاب نیشنل بینک کی کُل ہند سی ایس آر مہم کا آغاز کیا

Posted On: 26 OCT 2020 10:31PM by PIB Delhi

کووڈ ویکسین کی تقسیم کے  لائحہ عمل  میں تیزی کے ساتھ پیش رفت

نئی دلّی  ،  26 اکتوبر 2020 /  صحت وکنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  کووڈ -19 کے خلاف پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی  کُل ہند سی ایس آر مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے پنجاب نیشنل بینک کے ڈیجیٹل سی ایس آر  ایلبم اور  سی ایس آر  ویڈیو کا بھی  اجراء کیا۔

کووڈ – 19 کے خلاف  سی ایس  آر سرگرمیوں کے تحت کئے گئے کاموں کے لئے پی این بی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پی این بی نے اپنی  10 ہزار  شاخوں کے ذریعے سماج کے ضرورت مند طبقات کے لئے 662 اضلاع میں تقریبا  10 لاکھ ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرکے وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی تحریک  میں  تعاون  دیا ہے۔

انہو نے دو اکتوبر 2020  کو  بینک کے ذریعے تین ماہ کی مدت کے لئے شروع کی گئی  گرام سمپرک یوجنا کی بھی  ستائش کی، جس کا مقصد 500 اضلاع میں دیہی اور نیم شہری  علاقوں کے کسانوں کو خصوصی سہولتیں دستیاب کرانا  تھا۔

انہوں نے سی ایس آر  سرگرمیوں میں حصے داری کے طور پر  بھاؤ راؤ  دیورس سیوا نیاس  کو 10.37 لاکھ روپے کی  رقم  فراہم کرنے کی  کوششوں کی ستائش کی، جس کا مقصد ایمس میں  علاج کے لئے دہلی  آنے والے بیمار لوگوں کی مدد کے لئے ایک گاڑی  خریدنا ہے۔ اس گاڑی کا استعمال نیاس کے  ذریعے کیا جائے گا۔

کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی جنگ کے بارے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووڈ کے خلاف جنگ میں بھارت کے دسویں مہینے میں داخل ہوتے ہی بھارت کئی شعبوں میں خود کفیل بن چکا ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی شرح اور یکے بعد دیگرے گرتے اکیٹو معاملات  نے  مرکز کی  قیادت میں کووڈ  -19  کو  قابو میں کرنے کی  حکمت عملی  کی کامیابی ثابت کردی ہے۔ مجھے کووڈ  -19 کے علاج  اور ویکسین کے شعبے میں ہورہی  سائنسی  ترقی پر  بھروسہ ہے اور  کووڈ – 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں جلد ہی  بھارت اور زیادہ کامیابی حاصل کرے گا۔

مرکزی وزیر کو واقف کرایا گیا  کہ  بینک نے  اُن ہونہار  طلباء کو بھی  نوازا ہے، جنہوں نے مختلف تعلیمی بورڈوں کے امتحانات میں  اچھے نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ بینک نے  10 ہزار  معروف اساتذہ کو بھی  طلباء کو قابل تقلید شہری  کی شکل میں ڈھالنے میں ان کے تعاون کے نوازنے کا کام کیا ہے۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے  مضبوطی کے ساتھ کہا کہ حکومت کی  سب سے بڑی ترجیح ملک کے سب سے آخری شخص کو  بھی  ویکسین دستیاب کرانا ہے اور  ٹیکے کی تقسیم کے  لائحہ عمل  میں تیزی کے ساتھ پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی  پی این بی ایک ذمہ دار اور مضبوط ادارے کی شکل کے طور پر ایسے مشنوں میں تعاون دے گا  جس سے ملک کی ترقی میں قابل ذکر تعاون ملتا رہے۔ ملک میں صرف ہر ایک شخص کے تعاون سے ہی کووڈ – 19 کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

 پی این بی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور  سی ای او  جناب  ایس ایس ملکار جن راؤ  اور دیگر سینئر افسر ان موجود تھے۔ پی این بی  کے ملک بھر کے علاقائی دفاتر بھی  ویڈیو کانفر نسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن  ۔م م  ۔  ق ر )

    (10-11-2020 )

U.NO. 7118

 



(Release ID: 1671670) Visitor Counter : 161