جل شکتی وزارت

میگھالیہ میں جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے وسط مدتی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 26 OCT 2020 6:05PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  26 اکتوبر 2020 /  میگھالیہ میں جل جیون مشن کی منصوبہ بندی  اور نفاذ سے متعلق ایک وسط مدتی جائزہ میٹنگ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں ریاست کے افسروں  نے قومی جل جیون مشن کی پیش رفت کی صورت حال سامنے رکھی۔

میگھالیہ میں  تقریبا 5.89 لاکھ  دیہی کنبے ہیں اور  ریاست کا منصوبہ 21-2020 تک  ان میں سے 2.04 لاکھ  کنبوں کو  نل کنکشن دینے کی ہے۔ وسط مدتی  جائزے میں اس بات  کو درج کیا گیا کہ  میگھالیہ 21-2020  میں  100 فیصد نل کنکشن کے ساتھ اپنے 1636 گاؤوں کا  احاطہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ابھی تک  112 گاؤں کو  اس کے دائرے میں لایا  جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ  توقعاتی اضلاع اور  سانسد آدرش  گرام یوجنا  گاؤوں پر بھی  بہت زیادہ زور  دیا گیا ہے۔

ریاست کو  صلاح دی گئی ہے کہ  گاؤوں کی سطح پر  ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کرکے  ہر ایک گاؤں پر  خصوصی  توجہ دی جائے۔ وی اے پی نے  کئی اجزاء جیسے  پینے کے پانی کے ذرائع کو مضبوط کرنے، پانی کی  سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے، گرے واٹر مینجمنٹ یعنی  خاکستری آبی بندوبست اور  آپریشن و رکھ رکھاؤ کو  شامل کیا جانا چاہئے۔ پینے کے پانی کی سپلائی کے نظامات  کے  طویل مدتی  پائیدار ، استحکام کے لئے موجودہ پینے کے پانی کے ذرائع کو بھی پیش نظر رکھا جانا چاہئے۔ ریاست کو  گاؤں کی سطح پر  مختلف پروگراموں جیسے  منریگا ، جل جیون مشن،  ایس بی ایم (جی)،  دیہی  مقامی  اداروں کو 15 ویں مالی کمیشن (ایف سی) کی گرانٹ، ضلع معدنیاتی ترقیاتی فنڈ،  سی اے ایم پی اے ، مقامی علاقہ ترقیاتی فنڈ وغیرہ کے  انضمام اور  فنڈ کے  دانشمندانہ استعمال کے لئے ان سبھی وسائل کو یقینی بنا کر ایک  دیہی  کارروائی منصوبہ تیار کرنے کے لئے  کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کو  کمیونٹی کو ایک ساتھ جوڑنے کے لئے مؤثر  آئی ای سی مہم  شروع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

جل جیون مشن کے تحت 21-2020  میں  میگھالیہ کو  114.09 کروڑ روپے  الاٹ کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ریاست کو 28.52  کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ 21-2020  میں  15 ویں مالی کمیشن کے 182 کروڑ روپے کی امداد ملی ہے اور  اس رقم کا 50 فیصد  پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے کام میں استعمال کیا جانا ضروری ہے۔

 جل جیون مشن کے تحت صف اول کے  افسران کی  سرگرم شراکت داری کے ساتھ ساتھ مقامی  برادری کو شامل کرکے  پانی  کے معیار کی نگرانی کو  ترجیح دی جارہی ہے۔ ہر ایک گاؤں میں پانچ اشخاص بالخصوص خواتین کو پانی کے معیار کی جانچ کرنے کے لئے فیلڈ ٹیسٹ کٹ کو استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ پانی کے ہر ایک ذریعے کی سال میں ایک بار فزیکل اور کیمیکل معیارات اور  دو مرتبہ بیکٹیریا سے آلودگی کی جانچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریاست کو  صلاح دی گئی ہے کہ ان شعبوں کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ تین سے چار مہینوں میں ریاستی اور  ضلعی لیبس کی  این اے بی ایل  سے منظوری  کے عمل کی  تکمیل کرلی جائے۔ ساتھ ہی انہیں عوام کے لئے کھول دیا جائے تاکہ وہ بہت ہی معمولی شرح پر سپلائی کئے جارہے پانی کے معیار  کی جانچ  کرسکیں۔

ریاست سے درخواست کی گئی ہے کہ دو اکتوبر 2020  کو  شروع کئی گئی 100 دنوں کی خصوصی مہم کے تحت سبھی  آنگن واڑی مراکز  اور اسکولوں میں نل کے ذریعے پانی کی سپلائی  کو  یقینی بنایا گیا ہے تاکہ  ان اداروں میں پینے ، ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء میں استعمال کے لئے پانی دستیاب ہوسکے۔

جل جیون مشن مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے، جس کے تحت 2024 تک  فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن یعنی  گھروں تک چالو نل کنکشن، کے ذریعے پینے کا پانی  دستیاب کرانا ہے۔ اس مشن کا مقصد گھریلو نل کنکشن کے ذریعے  محفوظ  پینے کا پانی  دستیاب کرا کر  دیہی لوگوں کے معیار زندگی کو  بہتر بنانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن  ۔م م  ۔  ق ر )

    (10-11-2020 )

U.NO. 7117

 


(Release ID: 1671668) Visitor Counter : 126