وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 12؍نومبر 2020 کو جےاین یو کیمپس میں سوامی وویکانند کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے
Posted On:
10 NOV 2020 12:43PM by PIB Delhi
نئی دلی، 10؍ نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں 12 نومبر کو شام 6:30 بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے سوامی وویکانند کےلائف سائز مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس موقع پر وزیرتعلیم بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
سوامی وویکا نند کا فلسفہ اور مشن آج بھی ملک کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بنا ہوا ہے اور ان کی جیسی عظیم شخصیت کی وجہ سے ہندوستانیوں کو فخر ہے، جو آج بھی دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لئے حوصلے کا باعث ہیں۔ وزیراعظم نے ہمیشہ یہ کہاہے کہ سوامی وویکانند کے اصول و نظریات آج بھی اُسی طرح اہمیت کے حامل ہیں، جیسے کہ ان کی زندگی میں تھے۔ وزیراعظم نے خود بھی اکثر اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے اورملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانےسے ملک جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر مضبوط ہوتاہے اور ملک کی عالمی شبیہ بہتر ہوتی ہے۔ ہندوستان کی خوشحالی اور طاقت اس کے عوام کی وجہ سے ہے، اسی لئے ہر ایک کو بااختیار بنانے سے خودکفیل بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر ملک کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
*************
( م ن ۔ ق ت ۔ ک ا(
U. No. 7120
(Release ID: 1671667)
Visitor Counter : 164
Read this release in:
Assamese
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam