وزارات ثقافت

ثقافت کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب پرہلادسنگھ پٹیل نے ’قومی میوزیم کا دورہ کیا اور میوزیموں ، آرٹ گیلریوں اور نمائشوں کے کل سے دوبارہ کھولنے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 09 NOV 2020 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10نومبر 2020: ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) نے آج قومی میوزیم کا دورہ کیا اور   وزارت کے ذریعہ جاری معیاری  آپریشن کے عمل کے مطابق  ، کل یعنی 10 نومبر سے  میوزیموں   ، آرٹ گیلریوں اور نمائشوں کے کل سے دوبارہ کھولنے سے متعلق  تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ میوزیموں ، آرٹ گیلریوں اور نمائشوں کو کل سے دوبارہ کھولنے کے لئے تفصیلی ہدایت جاری کردی ہیں۔ اس کے مدنظر  قومی میوزیم کے ذریعہ کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں  نے تیاریوں  پر اظہار اطمینان کیا اور اس کے لئے تمام ٹیم  کو  سراہا ۔ انہو  ں نے کہا کہ قومی میوزیم نے ،  آن لائن ٹکٹوں   اور داخلے  پر حرارت کی اسکریننگ   کے علاوہ  دیگر  بہت سے  احتیاطی  اقدامات  بھی کئے ہیں۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں نیز انہوں نے   عوام سے  بھی اس عمل میں  تعاون کرنے کی اپیل کی۔

نئی دلی میں واقع نیشنل میوزیم  کل یعنی 10  نومبر  2020سے  عوام الناس کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔ یہ قدم  حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ذریعہ جاری رہنما خطوط  کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ثقافت کی وزارت کے تحت دیگر میوزیم بھی  اس کی پیروی کریں گے ۔ وزیر موصوف کے ساتھ سکریٹری  (ثقافت ) جناب رگھویندر سنگھ  ، قومی میوزیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب سبراٹا ناتھ وزارت ثقافت میں  جوائنٹ سکریٹری محترمہ نروپما کوٹرو  اور قومی میوزیم اور قومی میوزیم انسٹی ٹیوٹ کے دیگر افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20201109_164045_copy_2464x1562DA0P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20201109_163805_copy_2464x16672RVW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PKP_0170_copy_2464x16322C5Q.jpg

وزارت داخلہ کی ان لاک 5.0 رہنما خطوط  پر مبنی ، اور ثقافت اور اختراعی صنعت میں مختلف  ساجھیداروں  سے  موصولہ   تجاویز پر غورکرنے کے بعد  ثقافت کی وزارت نے  ،’’ میوزیموں  ، آرٹ گیلریوں  اور نمائشوں  کو  دوبارہ کھولنے ‘‘ کے لئے  معیاری  آپریشن ضابطوں  کی تفصیلات   جاری کیں  ، جو کہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  احتیاطی اقدامات  سے متعلق ہیں۔

ان رہنما خطوط  میں، میوزیمو   ں  ، آرٹ گیلریوں اور نمائشوں  ( عارضی اور مستقل ، دونوں )  نمائشوں کے انتظامیہ کے  ساتھ ساتھ ان مقامات پر آنے والے افراد   کے ذریعہ معیاری آپریٹنگ  ضابطوں  پر عمل درآمد کرنے کی تفصیلات  شامل ہیں۔ باقاعدہ صفائی ستھرائی ، ٹکٹوں کی خریداری اور  ناظرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نیز میوزیموں   ، نمائشوں اور آرٹ گیلریوں کے  عملے کے لئے  جامع  رہنما خطوط جاری کردئے گئے ہیں۔

یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی کنٹینمنٹ زو ن   میں کوئی بھی میوزیم یا آرٹ گیلری دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ مزیدبرآں  ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں  اپنے میدانی  جائزے کے مطابق  اضافی   اقدامات تجویز کرنے پر غورکرسکتی ہیں۔کووڈ-19  انتظامیہ کے لئے  قومی  ہدایت نامے  اور وزارت داخلہ  ،  صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت ، ریاستو ں  نیز مرکز کے زیر انتظام  سرکاروں  وغیرہ کے ذریعہ جاری  متعلقہ رہنما خطوط   پر ، تما م سرگرمیوں اور کارروائیوں  کے دوران   ،   پورے طورپر عمل درآمد  کیا جانا چاہئے ۔

ان رہنما خطوط کا فوری طور پر اطلاق ہوتا ہے اور  اگلا آرڈر آنے تک   یہ موثر رہیں گے۔ایک جانب  10  نومبر 2020 سے آئندہ کے لئے  ثقافت کی وزارت کے تحت  میوزیم ، نمائشیں  اور آرٹ گیلریاں دوبارہ کھل جائیں گی۔دیگر کو بھی  سہولت   اور متعلقہ ریاست  ، شہر ،  مقامی قوانین ، قواعدوضوابط  ، لاگو  ان لاک کے رہنما خطوط کے مطابق دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق ’’ میوزیموں  ،آرٹ گیلریو ں اور نمائشوں کے دوبارہ کھولنے ‘‘ کے لئے معیاری  عملی ضابطوں ( ایس او پی ) کی تفصیلات کے لئے   برائے مہربانی  یہااں کلک کریں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/SOPsMuseums&ArtGalleries5112020.pdf

*************

  م ن۔اع ۔رم

U-7110

 



(Release ID: 1671651) Visitor Counter : 134