خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
جناب نریندر سنگھ تومرکی صدارت میں 29 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی
ان پروجیکٹوں سے تقریباً 15 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی اور2لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ہوگا
443کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لاگت والے21 پروجیکٹ
Posted On:
09 NOV 2020 6:28PM by PIB Delhi
نئی دلی، 9؍ نومبر،خوراک کی ڈبہ بندی کی صعنتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی صدارت میں ہوئی بین وزارتی منظوری کمیٹی (آئی ایم اے سی)، کی میٹنگ میں 443کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لاگت والے 21 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، جن میں انٹیگریٹیڈ کولڈ چین اور قدروں میں اضافہ کی اسکیم کے تحت 189کروڑ روپے کی گرانٹ کےساتھ نافذ کیا جائے گا۔ جناب تومر کی صدارت میں ہوئی ایک اور میٹنگ میں مزید 8پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ ان پروجیکٹوں کو 62کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کافائدہ ملے گا اور ان کے لئے بی ایف ایل اسکیم کے تحت 15کروڑروپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ میٹنگ میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی موجود تھے۔
جناب تومر نے کہاکہ ان پروجیکٹوں سے کسانوں اور صارفین کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اہلکاروں سے ان پروجیکٹوں کے نفاذ میں تیزی لانے کی اپیل کی۔ 21پروجیکٹوں سے تقریبا 12600لوگوں کے لئے روزگارپیداہونے اور200592کسانوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ پروجیکٹ 10 ریاستوں –آندھراپردیش، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کیرالہ، ناگالینڈ، پنجاب، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انٹیگریٹیڈ کولڈ چین اور قیمتوں میں اضافہ والے بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کا مقصد باغبانی اور غیر باغبانی پیداوار کی کٹائی کے بعد کے نقصان پر روک لگانا اور کسانوں کو منافع بخش قیمت فراہم کرنا ہے۔
وہیں دوسری میٹنگ میں منظور کئےگئے 8 پروجیکٹوں سے تقریبا 2500 لوگوں کے لئے روزگار پیدا ہونے کی امید ہے۔ اسکیم کا مقصد خام مال کی دستیابی اور بازار کے ساتھ میل کے سلسلے میں سپلائی چین میں خامیوں کودور کر کے ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے لئے اثرانگیز اور آگے اور پیچھے کی سمت میں مناسب ارتبا ط کا انتظام کرنا ہے۔
شعبہ وار منظور کئے گئے پروجیکٹ:
نمبر شمار
|
شعبہ
|
منظور
|
1
|
پھل اور سبزیاں
|
12
|
2
|
سمندری؍ماہی پروری
|
6
|
3
|
آر ٹی ای
|
1
|
4
|
گوشت ؍ پولٹری
|
1
|
5
|
تابیدگی
|
1
|
|
کل
|
21
|
ریاست وار تقسیم:
نمبر شمار
|
ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
منظور
|
1
|
آندھرا پردیش
|
6
|
2
|
گجرات
|
4
|
3
|
ہماچل پردیش
|
2
|
4
|
جموں و کشمیر
|
1
|
5
|
کیرالہ
|
1
|
6
|
ناگالینڈ
|
1
|
7
|
پنجاب
|
1
|
8
|
تلنگانہ
|
1
|
9
|
اتراکھنڈ
|
3
|
10
|
اترپردیش
|
1
|
|
کل
|
21
|
*************
( م ن ۔ ق ت ۔ ک ا(
U. No. 7114
(Release ID: 1671643)
Visitor Counter : 179