سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کے زعفران کے پیالے کی شمال مشرق تک توسیع


این ای سی ٹی اے آر نے شمال مشرقی خطے میں بڑھتی ہوئی زعفران کی فزیبلٹی کا پتہ لگانے کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا

پامپور (کشمیر) اور یانگ یانگ (سکم) کے مابین آب و ہوا اور جغرافیائی حالات کی مماثلت سے یانگ یانگ میں زعفران کی نمونہ کاشتکاری کو کامیابی ملی

زعفران پر قومی مشن زعفران کی کاشتکاری کو بہتر بنانے کے متعدد اقدامات پر مرکوز ہے

Posted On: 09 NOV 2020 3:02PM by PIB Delhi

زعفران کا پیالہ جو ابھی تک کشمیر تک ہی محدود تھا ، اب اس کی جلد ہی ہندوستان کے شمال مشرقی خطے تک توسیع ہو سکتی ہے۔ زعفران کے بیجوں سے نکلے پودے کشمیر سے سکم لے جائے گئے اور ان کی وہاں روپائی کی گئی۔ یہ پودے شمال مشرقی ریاست کے جنوبی حصے میں واقع یانگ یانگ میں پھل۔ پھول رہے ہیں۔

زعفران کی پیداوار ایک طویل وقت سے جموں وکشمیر کے مرکز کے زیر انتظام خطے میں ایک جغرافیائی علاقے تک ہی محدود رہی ہے۔ ہندستان میں پامپور خطہ جسے عام طور پر کشمیر کے زعفران کے پیالے کے نام سے جانا جاتا ہے ، زعفران کی پیداوار میں اس کا اہم تعاون ہے ، اس کے بعد بڈگام ، سری نگر اور کشتواڑ اضلاع کا مقام ہے۔ زعفران روایتی طور پر مشہور کشمیری کھانوں سے جڑا رہا ہے۔ اس کی ادویاتی اقدار کو کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے کا حصہ سمجھا جاتا تھا۔ چونکہ زعفران کی کھیتی کشمیر کے کچھ خاص علاقوں تک ہی محدود تھی ، لہذا اس کی پیداوار محدود ہی رہی۔ اگرچہ زعفران پر قومی مشن نے اس کی کاشتکاری کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات پر توجہ مرکوز کی تھی ، لیکن اس کے باوجود یہ اقدامات ابھی بھی کشمیر کے مخصوص علاقوں تک ہی محدود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JNG5.jpg

نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹکنالوجی ایپلیکیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر) سائنس و ٹکنالوجی کے محکمہ، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس نے معیار اور بہت زیادہ مقدار کے ساتھ ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں زعفران اگانے کی فزیبلٹی کا پتہ لگانے کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ میں مدد کی۔

سکم سنٹرل یونیورسٹی کے بوٹنی اور ہارٹی کلچر شعبہ نے سکم کے یانگ یانگ کی مٹی اور اس کے واقعی پی ایچ حالات کو سمجھنے کے لئے ٹیسٹ کئے۔ اس نے پایا کہ یہاں کی مٹی کشمیر میں زعفران اگانے والے مقامات کی جیسی ہی ہے۔ محکمہ نے کشمیر سے زعفران کے بیج / کارم خریدے اور انہیں یانگ یانگ لایا گیا۔ زعفران اگانے والے ایک شخص کو مصروف عمل کیا گیا اور اسے اس یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اگنے کے پورے عمل کی دیکھ بھال کے لئے رکھا گیا۔

کارم کی ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں سینچائی کی گئی جس سے وقت پر کورم کے کونپل پھوٹے اور اس پر بہت اچھے پھول آئے۔ پامپور (کشمیر) اور یانگ یانگ (سکم) کے مابین آب و ہوا اور جغرافیائی حالات یکساں ہونے کی وجہ سے یانگ یانگ میں زعفران کی نمونہ کاشتکاری کامیاب ہوئی۔

اس پروجیکٹ میں کامیاب کٹائی کے بعد کے بندوبست اور قدر میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ معیاری زعفران خشک ہو اور کٹائی کے بعد اچھی زعفران کا حصول ہو تبھی اس کی پیداوار بہتر ہو گی۔

مزید یہ کہ مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز کے ساتھ شمال مشرقی خطے کے دیگر حصوں میں بھی فوری طور پر نتائج اور اس پروجیکٹ کے ایکسٹرپلیشن کے لئے مٹی کی جانچ ، معیار ، مقدار اور ممکنہ قدر میں اضافے سمیت تمام معیارات کے تفصیلی تجزیہ اور جانچ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HTEP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Y9I2.jpg

 

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 7097



(Release ID: 1671611) Visitor Counter : 228