کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے وا لی سہماہی میں کیمیاوی کھادوں فیکٹ کی ریکارڈ  پیداوار اور فروخت کی وجہ سے 83.07 کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

Posted On: 07 NOV 2020 2:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07نومبر ،2020   / فرٹی لائزر اینڈ کیمیکلز تراونکور لمیٹڈ (ایف اے سی ٹی) نے، جو کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت جو سرکاری شعبے کی ایک کمپنی ہے 30 ستمبر، 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 83.07 کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ اسی کمپنی کے ذریعے ایک سہ ماہی میں یہ ابھی تک کا سب سے بڑا منافع ہے۔ پچھلے سال اسی مدت کے دوران منافع 6.26 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی نے اس سہ ماہی میں 1047 کروڑ روپے کی مجموعی تجارت کی بھی اطلاع دی ہے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 931 کروڑ روپے کی مجموعی تجارت تھی۔

30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران فیکٹم فوس، جو کمپنی کی اہم پیداوار ہے اور امونیم سلفیٹ کی پیداوار اور فروخت کسی سہ ماہی میں اب تک کی ریکارڈ پیداوار اور فروخت ہے۔

 

کمپنی نے ایم او پی کی دو کھیپیں اور این پی کے کیمیاوی کھادوں کی ایک کھیپ پہلے نصف کے دوران درآمد کی ہے۔

سرخیاں

اب تک ایک چوتھائی  میں فیکٹم فوس کی سب سے زیادہ پیداوار 2.36 لاکھ ایم ٹی رہی۔

امونیم الفیٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار 0.69 لاکھ ایم ٹی رہی۔

فیکٹم فوس اور امونیم سلفیٹ کی فروخت سہ ماہی میں بالترتیب 2.77 لاکھ ایم ٹی اور 0.08 لاکھ ایم ٹی تک پہنچ گئی۔

ایم او پی کی فروخت 0.46 لاکھ ایم ٹی اور درآمد شدہ این پی کے کی فروخت 0.26 لاکھ ایم ٹی ہوئی۔

فیکٹم فوس کی اب تک کی سب سے زیادہ نصف سالانہ فروخت 4.63 لاکھ ایم ٹی ہوئی۔

دوسری سہ ماہی کے دوران، ساحلی شپنگ کے راستے سے کھاد بھیجنے کا عمل شروع کیا گیا۔

کمپنی نے مغربی بنگال اور اڈیشہ میں نئی مارکیٹوں میں داخل ہوئی۔

کمپنی نے کووڈ – 19 عالمی وبا کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود یہ عمدہ کارکردگی حاصل کر لی ہے۔ اس کمپنی نے ہندوستان حکومت اور کیرالہ حکومت کی طرف سے جاری کووڈ پروٹوکول اور ہدایات پر عمل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔11۔08

U – 7054


(Release ID: 1671351) Visitor Counter : 164