نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
یوپی پولیس نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ایف آئی آر پر کارروائی کی ، تین لوگوں کو زمینی سطح کے ایتھلیٹوں کے لئے کھیلو انڈیا میں حصہ لینے کے لئے جھوٹا اشتہار دینے کے لئے گرفتار کیا
Posted On:
06 NOV 2020 6:01PM by PIB Delhi
اتر پردیش پولیس نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک جھوٹا اشتہار دینے میں ملوث تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار لوگ 2021 میں ہریانہ کے پنچکولہ میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا گیمس میں شرکت کے لئے ایتھلیٹوں سے درخواستیں طلب رہے ہیں اور ہر ایک ایتھلیٹ سے 6000 روپے دینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ اترپردیش پولیس نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے درج کرائی گئی ایک ایف آئی آر کے بعد یہ گرفتاری کی ہے۔
گرفتار کیے گئے تینوں افراد سنجے پرتاپ سنگھ ، انوج کمار اور روی ہیں۔ سنجے آگرہ کا سابق کبڈی کھلاڑی ہے اور اس نے رودر پرتاپ سنگھ کے نام سے ایک فرضی آئی ڈی بنائی تھی جو کھیلو انڈیا گیمس میں حصہ لینے کے خواہشمند ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کرتا تھا۔ اس دوران انوج اور روی نے یوپی میں کینرا بینک اور اسٹیٹ بینک کی برانچوں کے اپنے اکاؤنٹ نمبر فراہم کیے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو پیسہ جمع کرنے کو کہا گیا تھا۔ اب دونوں بینکوں کے ذریعہ کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ ان ایتھلیٹوں کی کل تعداد کی پہچان کرنے کے لئے جانچ جاری ہے جنہوں نے دونوں کھاتوں میں پیسے جمع کئے تھے۔
**************
م ن۔ ن ا۔ م ف
(06-11-2020)
U: 7042
(Release ID: 1671344)
Visitor Counter : 105