بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی اپنے مستقبل کے تنوع کے منصوبوں کے لئے اچھی تیاری کررہا ہے: بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ


این ٹی پی سی مہارت اور قیادت کے 45 سال مکمل ہونے پر اپنا 46 واں یوم تاسیس منا رہا ہے

اس موقع پر جناب آر کے سنگھ نے بھارت کے بجلی کے شعبے کی ترقی کے واسطے عہد بندی اور ملک کی تعمیر کے لئے این ٹی پی سی کو مبارکباد دی

Posted On: 07 NOV 2020 6:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7  نومبر 2020،     نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت  جناب آر کے سنگھ نے کہا ’’این ٹی پی سی  اپنے تنوع کے منصوبوں کے ساتھ مستقبل کےلئے اچھی تیاری کررہا ہےاور ذمہ دار کارپوریٹ کے طور پر این ٹی پی سی  ماحولیات کے لئے عہد بند ہے اور قابل تجدید توانائی کے  شعبے میں اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ اس کی عہد بندی کا گواہ ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201107-WA0037CO71.jpg

جناب سنگھ، این ٹی پی کے  46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  بھارت کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والے کمپنی کے  سینئر منتظمین ، ملازمین اور  ان کے اہل خانہ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔

بجلی کی وزارت کے تحت  کام کرنے والی  سرکاری شعبے کی کمپنی این ٹی پی سی  لمیٹیڈ کو  اس کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے  جناب سنگھ نے کہا ’’عالمی وبا کے دوران این ٹی پی سی نے ملک کے لئے  بلا روکاوٹ بجلی کی سپلائی کویقینی بنایا ہے اور  ہماری روز مرہ زندگی میں سستی بجلی کی اہمیت کو واضح کیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی پی سی  بھارت کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور  اب انہیں دنیا  کی سب سے بڑی کمپنیوں  میں سے ایک بننے کے لئے کوشش کرنی چاہیے ۔

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے  حکومت ہند کے  سکریٹری پاور  جناب سنجیو نندن سہائے نے  این ٹی پی سی کو  اس کے شاندار 45 برسوں کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے پرالی جلائے جانے کی وجہ سے  ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں  کے لئے اس کی ستائش کی۔

اس موقع پر این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ نے کہا  ’’ہم  ان سبھی کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے 1975 سے این ٹی پی سی  کے فروغ میں تعاون کیا ہے اور  این ٹی پی سی خاندان کو گزشتہ برسوں میں اس کی کامیابیوں کے لئے مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم  عالمی وبا  کے باعث درپیش چیلنجوں کے باوجود  اس  مالی سال میں 1784 میگا واٹ کا اضافہ کرنے  اور ملک کے لئے بجلی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانےمیں کامیاب رہے ہیں ۔ سال 2025 تک ہمارا منصوبہ  ایک لاکھ  میگا واٹ کا نشانہ حاصل کرنے کا ہے ‘‘۔

یوم تاسیس کی تقریبات  کی شروعات نوئیڈا میں واقع انجینئرنگ آفس کمپلکس میں  جھنڈا لہراکر  کی گئی۔  اس تقریب میں  ملک کے مختلف مقامات سے  این ٹی پی سی کے افسروں نے  آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7064

         



(Release ID: 1671271) Visitor Counter : 136