بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے اپنا 46 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 07 NOV 2020 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7  نومبر 2020،    بھارت کی صفحے اول کی  ہائیڈرو پاور کمپنی  این ایچ پی سی لمیٹیڈ نے  7 دسمبر 2020 کو  این ایچ پی سی کارپوریٹ آف فرید آباد میں اور  اپنے تمام علاقائی دفاتر ، پاور اسٹیشن اور پروجیکٹوں میں  جوش و جذبے کے ساتھ اپنا 46 واں یوم تاسیس منایا۔تقریبات کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ کیا گیا اور  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کے اصولوں پر پوری طرح عمل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M3DJ.jpg

این چی پی سی  کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے اس موقع پر این ایچ پی سی ملازمین سے خطاب کیا۔ بجلی کے وزیر  مملکت  (آزادانہ چارج) اور  نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب ،  ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی  تھے  جبکہ  حکومت ہند کے سکریٹری (پاور) جناب سنجیو نندن سہائے  معزز مہمان تھے جنہوں نے  ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں جناب  آر کے سنگھ نے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  این ایچ پی سی کے ملازمین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے  این ایچ پی سی ملازمین کی سخت محنت کی تعریف کی اور کہا کہ این ایچ پی سی  کو مستقبل میں بہت سے پروجیکٹوں کو نافذ کرنا ہے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ  یہ کمپنی  ایک 50 ہزار میگاواٹ  اور ایک سچی ملٹی نیشنل کمپنی بنے۔

جناب سنجیو نندن سہائے نے بہت زیادہ مشکل حالات میں  پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے لئے  این ایچ پی سی خاندان کو مبارکباد پیش کی۔ این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے  پورے این ایچ پی سی خاندان کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور  تمام ملازمین سے کہا کہ وہ  این ایچ پی سی کو نئی اونچائی پر لے جانے کے لئے مدد کریں۔ انہوں نے  بجلی کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ اور سکریٹری (پاور) جناب سنجیو نندن سہائے  کا ان کی مسلسل حمایت اور رہنمائی کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این ایچ پی سی نے  اپنے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  اپنے تمام مقامات پر  خون کا عطیہ دینے کے کیمپ لگائے ، جن سے تقریباً 800 یونٹ خون جمع ہوجانے کی توقع ہے۔

تقریب میں   مختلف زمروں کے تحت  این ایچ پی سی ایوارڈ اسکیم (20۔2019)  کے انعام یافتگان کو انعامات  سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر  ڈائرکٹر (پروجیکٹ) جناب  رتیش کمار ، ڈائرکٹر (پرسنل) جناب این کے جین ، ڈائرکٹر ٹیکنکل  جناب وائی کے چوبے، ڈائرکٹر (فائننس) جناب آر کے گوئل ، این ایچ پی سی کے سی ای او  جناب اے کے شریواستو سمیت  این ایچ پی سی کے سینئر افسران اور دیگر مدعو کیے گئے معززین  نے شرکت کی۔

اس موقع پر این ایچ پی سی کا  گیت بھی جاری کیا گیا جسے  قدم شری ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار جناب کیلاش کھیر نے   تیار کیا اور اسے اپنی آواز دی۔ اس گیت کو  مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے جاری کیا۔ اس موقع پر مشہور  گلوکار جناب امریش مشرا نے  ایک مسحور کن غزل بھی پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7065

                          



(Release ID: 1671270) Visitor Counter : 153