وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے آئی آئی ٹی کھڑگپور میں بھارتی نالج نظام کے لیے مہارت کا مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 06 NOV 2020 5:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06نومبر ،2020   /  مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں قائم کیے جانے والے بھارتی نولج نظام کے لیے مہارت کے مرکز کا اعلان کیا۔ ’’بھارت تیرتھ‘‘ کے موضوع کے تحت بین الاقوامی ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے جس کا اہتمام ادارے نے 6 سے 8 نومبر 2020 کے درمیان کیا تھا ، مہمان خصوصی جناب پوکھریال نے ادارے کو مبارک باد دی کہ اس نے بھارتی نالج نظام کی مختلف شاخوں میں کام جاری رکھا۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے بھارت کے جذبے ،  موجودہ وقت میں اس کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کی کوشش کی اور بھارت تیرتھ اور تحقیق جیسے ایک قدم کے ذریعے صحیح اقدامات کیے۔

وزیر موصوف نے بھارت کے مختلف عوام کے لیے تعلیم کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مادری زبان کے ذریعے تعلیم دینے اور  سنسکرت  کو فروغ دینے  پر زور دیا۔ نیز انہوں نے بھارت کی مالا مال تعلیمی وراثت سے بہت کچھ حاصل کرنے پر زور دیا۔ تکنیکی تعلیم کو مدد دینے کے لیے تعلیم سے متعلق ٹکنالوجی کے قومی فورم کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے  انہوں نے محققین سے کہا کہ وہ بھارت کی سائنسی اور لسانی وراثت کے شعبے میں اور گہرے مطالعات کو فروغ دیں اور تاریخی تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل کریں جو آج بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں  مطالعہ ، گیان ، گیان + اور فنڈ یافتہ دیگر تحقیقی پروگرام صحیح وسائل ہو سکتے ہیں تاکہ اسے عالمی سطح پر طلبا اور محققین کی برادری تک پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے تحقیق میں مزید  مہارت کے لیے کہا ، تاکہ بھارت کی کوالیٹی میں اور اضافہ کیا جا سکتے جو کئی صدیوں سے بحران کا شکار رہنے کے باوجود ثقافت کو برقرار رکھ پائی ہے۔

مہمان خصوصی جناب سنجے دھوترے نے موجودہ وقت میں بین موضوعاتی نوعیت والے بھارتی علمی نظام کے تنقیدی مطالعے اور تغذیے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھارت کے علمی نظام کو بھارتی اصولوں اور اقدار سے مزین کریں اور ہر منتخب میدان میں  مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں  نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے بھارت کے اس جذبے کو فروغ حاصل ہوگا۔

آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائریکٹر ، پروفیسر وریندر کے تیواری نے باوقار شانتی سوروپ بھٹناگر انعام دے کر بھارتی سائنسی وراثت کا اعتراف اور ترغیبی تحقیقی کام کی ضرورت کا اظہار کیا۔

اس تین روزہ ویبینار میں ارتھ شاستر (معاشیات)، قدرتی زبانوں کو آگے بڑھانے کے لیے سنسکرت ، ویدوں اور قدیم بھارتی ریاضیات – شماریاتی نظام ، بیجگنیت اور جیامیتی ، رسائن (کیمیاوی علوم)، آیوروید (حتیاتیاتی علوم )، جیوتر-تتتھ مہاجگتیکا ودیا (جائے وقوع اور اجرام فلکی سے متعلق علوم)، پراکرتی ودیا (خلائی / میٹیریئل سائنسز / ایکولوجی اور کرہ عرض سے متعلق علوم) اور نندن تتھیہ تتھ واستو ودیا (آثار قدیمہ، علامتی تحریر اور فن تعمیر) سمیت بھارتی مطالعات میں بین الاقوامی سطح کے قاعدوں کے ذریعے مذاکرات کیے جائیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 7048



(Release ID: 1671251) Visitor Counter : 119