وزارت دفاع
بھارت ۔ چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 8واں دور
Posted On:
08 NOV 2020 8:10AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 نومبر 2020:
6 نومبر کو، چشول میں، بھارت ۔ چین کور کمانڈر سطح کی آٹھویں دور کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں جانب سے بھارت ۔ چین سرحدی علاقوں کے مغربی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے کے تعلق سے کھلے ماحول میں، تفصیلی اور تعمیری گفت و شنید ہوئی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ذریعہ باہمی رضامندی سے لیے گئے فیصلوں کو سنجیدگی سے نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ فرنٹ لائن فوجی تحمل سے کام لیں اور کسی بھی طرح کی غلط فہمی اور غلط قیاس آرائیوں سے بچیں۔ دونوں جانب سے سفارتی اور فوجی ذرائع سے بات چیت جاری رکھنے اور اس میٹنگ میں کیے گئے تبادلہ خیالات کو آگے لے جانے، دیگر مسائل کو حل کرنے پر زور دینے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا، تاکہ سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و امان قائم کیا جا سکے۔ دونوں فریقوں نے جلد ہی میٹنگ کے اگلے دور کے انعقاد کے لئے بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:7071
(Release ID: 1671188)
Visitor Counter : 212