کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ایچ آئی ایل نے 451 کروڑ روپے کے محصول کا نشانہ حاصل کرنے کے لیے کیمیاوی مادوں اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
06 NOV 2020 2:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06نومبر ،2020 / ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے ، جو کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کا ایک یونٹ ہے ، حال ہی میں کیمیاوی مادوں اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے ساتھ ایک مفاہمتی قرارداد پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد رواں مالی سال 21-2020 میں 451 کروڑ روپے کے محصول کا نشانہ حاصل کرنا ہے۔
مفاہمت نامے پر ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب ایس پی موہنتی اور کیمیاوی مادوں و پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے سکریٹری جناب راجیش کمار چترویدی نے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے۔
جناب موہنتی نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے ایچ آئی ایل (انڈیا ) لمیٹڈ کے لیے 451 کروڑ وپے کا نشانہ پوری طرح قابل حصول ہے اور اسے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہم پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالیں تو اس میں 65 فیصد کی ریکارڈ ناقابل گزیر ترقی کی ہے۔ کمپنی نے پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران 530.10 میٹرک ٹن میلیتھیون ٹیکنیکل تیار کی ہے، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 375.5 میٹرک ٹن میلیتھیوں ٹیکنیکل تیار کی گئی تھی جو اب تک کی سب سے زیادہ پیدوار ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی نے پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران اپنی مصنوعات کی ابھی تک کی سب سے زیادہ فروخت کی ہے اور زراعت کی وزارت کے ٹڈی دل کنٹرول پروگرام اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے لیے پورے ملک میں میونسپل کارپوریشنوں جیسے مختلف اداروں کو پوری مقدار میں سپلائی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 7022
(Release ID: 1670874)
Visitor Counter : 145