شہری ہوابازی کی وزارت
گھریلو پروازوں کے لیے کرایے کے بینڈز میں 24 فروری، 2021 تک توسیع کی گئی
روزانہ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوئی
Posted On:
05 NOV 2020 6:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05نومبر ،2020 / فیئر بینڈز جن کے اندر ایئرلائنز کو کام کاج کرنا ہوتا ہے ان میں شہری ہوا بازی کی وزارت نے 24 فروری ، 2021 تک توسیع کر دی ہے۔ یہ فیئر بینڈز 21 مئی ، 2020 کو نافذ کیے گیے تھے۔
روزانہ مسافروں کی تعداد یکم نومبر ، 2020 کو 2.05 لاکھ ہو گئی ہے۔ جب مئی 2020 میں گھریلو شہری ہوا بازی شروع ہوئی تھی تو ایئرلائنز معمول کی گنجائش کی محض 33 فیصد پروازیں چلا سکتی تھیں (موسم گرما کے پروگرام 2020 کے مطابق)۔ اس وقت ، روزانہ مسافروں کی اوسط تقریباً 30 ہزار تھی۔ اس حد میں اضافہ کر کے 26 جون، 2020 کو 45 فیصد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس حد میں مزید اضافہ کر کے اسے 2 ستمبر 2020 کو 60 فیصد کر دیا گیا۔ فی الحال ایئر لائنز اپنی گنجائش کی 60 فیصد پروازیں چلا سکتی ہیں۔
شہری ہوا بازی کی وزارت روزانہ مسافروں کی تعداد پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امید ہے کہ تہواروں کے دنوں کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور چونکہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ، لہذا زیادہ سے زیادہ حد میں ، آئندہ دنوں میں معمول کی گنجائش کی 70 سے 75 فیصد پروازیں چلائی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 6986
(Release ID: 1670515)
Visitor Counter : 139